عالمی یوم طلبہ
عالمی یوم طلبہ (انگریزی: World Students' Day) ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے یوم پیدائش 15 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
عالمی یوم طلبہ | |
---|---|
منانے والے | بھارت |
تاریخ | 15 اکتوبر |
تکرار | سالانہ |
2010ء میں اقوام متحدہ نے 15 اکتوبر کو عالمی یوم طلبہ قرار دیا۔ [1][2][3]
دن کے انتخاب کی وجہ
ترمیمگر یہ کہا جائے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ طلبہ کے ساتھ گزارا اور ان کے لیے زیادہ وقت وقف کیا توغلط نہیں ہوگا۔ اگر چیکہ وہ ایک سائنس دان تھے اور زیادہ تر بھارت کے سیٹلائٹ، میزائل اور دفاعی پروگراموں سے جڑے رہے تھے، اس کے باوجود طلبہ سے ان کی قربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا انتقال بھی آئی آئی ایم، شیلانگ کے طلبہ کو پڑھاتے ہوئے ہوا تھا۔ بیشتر ماہرین کے مطابق یوم طلبہ منانے کے لیے ڈاکٹر عبدالکلام کے یوم پیدائش سے بہتر کوئی اور تاریخ نہیں ہو سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ2010ء میں اس عظیم شخصیت کے اعزاز میں یو این نے ان کے یوم پیدائش کو ’’عالمی یوم طلبہ‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔[4]
جب وہ صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے نامزد بھی نہیں ہوئے تھے اور محض سائنس دان کے طور جانے جاتے تھے، اس وقت بھی طلبہ سے کافی ربط و تعلق رکھتے تھے۔ کچھ طلبہ سے وہ باضابطہ ای میل اور خط کتابت سے جڑے تھے۔ جب ان کا صدر جمہوریہ بننا طے ہوا، تب انھوں نے اپنے رشتے داروں کے ساتھ طلبہ کی ایک ٹیم کو بھی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا اور ان دونوں ہی زمروں کے لوگوں کا سفر خرچ خود ادا کیا۔ صدر کے عہدے سے ہٹنے کے باوجود وہ طلبہ سے بات چیت اور شخصی تعلقات بنائے رکھنے کی کوشش میں لگے رہے۔ وہ جامعات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی تقاریب میں مدعو کیے جانے پر بھی شرکت کو معیوب نہیں سمجھتے تھے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "When UN declared Dr APJ Abdul Kalam's 79th birthday as World Students' Day"، زی نیوز، 28 جولائی 2015
- ↑ "World Students' Day: Why is this day celebrated on APJ Abdul Kalam's birth anniversary?"۔ 15 اکتوبر 2019
- ↑ "U.N.O Declared Dr.A.P.J. Abdul Kalam's Birthday as the "World Students Day""۔ 28 جولائی 2015
- ↑ کب منایا جاتا ہے ’’عالمی یوم طلبہ‘‘ اور کیا ہے اس کا مقصد؟