پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
سابق صدر پاکستان، ذو الفقار علی بھٹو نے 1972ءمیں ریڈیو پاکستان کو ایک آرڈیننس کے تحت کارپوریشن بنایا۔
The current logo of PBC | |
مقامی نام | ہیئت پاکستان برائے قومی نشریات |
---|---|
Statutory corporation | |
صنعت | ابلاغ عامہ |
پیشرو | ریڈیو پاکستان |
قیام | دسمبر 20، 1972اسلام آباد، پاکستان | in
صدر دفتر | National Broadcasting House G-5/2, اسلام آباد، اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ، پاکستان 44000 |
علاقہ خدمت | National; available on terrestrial and cable systems |
کلیدی افراد | vacant |
مصنوعات | |
خدمات | |
مالک | حکومت پاکستان (وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان) |
ذیلی ادارے | ریڈیو پاکستان پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک |
ویب سائٹ | www |
پی بی سی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد سابق صدر جناب ذو الفقارعلی بھٹو نے27اپریل 1972ءکورکھا۔
21 اپریل 1973ء : نئے آئین کی تشکیل اور 1973ءمیں نفاذ کے بعد پارلیمنٹ نے پی بی سی ایکٹ 1973ءمنظور کر لیا
سمندر پار پاکستانیوں کے لیے عالمی سروس کا افتتاح ہوا۔
1974ء : خیرپور میں ایک سوکلوواٹ ٹرانسمیٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
18 اگست 1975ء : بہاولپور میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔
1977ء : پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مرکزی نشریاتی یونٹ اسلام آباد کے لیے ایک ہزار کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ نئے تعمیر شدہ نیشنل براڈکاسٹنگ ہاوس اسلام آباد میں افتتاح ہوا۔
1977ء : گلگت میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔ اسکردو میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔
1981ء : تربت میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ،
ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ساتھ اور خضدار میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو اسٹیشنوں کا افتتاح ہوا۔
15 ستمبر 1982ء : فیصل آباد میں 250 واٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کا ریڈیو اسٹیشن قائم ہوا۔ 7 مئی 1986ء : خیرپور میں نئے براڈکاسٹنگ ہاوس کا افتتاح ہوا۔
1989ء : سبی میں 250 واٹ ٹرانسمیٹر کے ریلے اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔
ایبٹ آباد میں 250 واٹ ٹرانسمیٹر کے ریلے اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔
اگست 1993ء : چترال میں ایک کلوواٹ ایف ایم ٹرانسمیٹر کے ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح ہوا۔ 1996ء : لورالائی میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا
ژوب میں 10 کلوواٹ میڈیم ویو ٹرانسمیٹر کے ریڈیو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
1997ء : وفاقی وزیر اطلاعات مشاہد حسین سید نے پی بی سی کی خبروں کی کمپیوٹرائزیشن اور خبروں کے بلیٹنز کی متن اور آواز کے ساتھ انٹرنیٹ پر دستیابی کے نظام کو افتتاح کیا۔ اکتوبر 1998ء : ریڈیو پاکستان کے ایف ایم کی نشریات کا آغاز ہوا۔
2002ء : صدر جنرل پرویز مشرف نے پی بی سی اسلام آباد میں ایف ایم 101 اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
2005ء : گوادر، میانوالی، سرگودھا، کوہاٹ، بنوں اور مٹھی میں ایف ایم اسٹیشن قائم ہوئے۔ 18اگست 2008ء : نیشنل براڈکاسٹنگ سروس کاافتتاح سابق وزیراطلاعات ونشریات شیری رحمان نے 18اگست 2008ء کوکیا۔