عبد الرحمان مسجد افغانستان کے دار الحکومت کابل میں واقع مسجد ہے جس کا شمار افغانستان کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ مسجد کا نام معروف تاجر حاجی عبد الرحمان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے یہ مسجد تعمیر کرانی شروع کی، اس دوران میں وہ وفات پا گئے۔ اس کے بعد ان کے بیٹوں نے اس منصوبے کو جاری رکھا۔ 2001ء میں اس کی تعمیر کا کام شروع ہوا۔ اس مسجد میں 10 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس مسجد کے اندر ایک دینی مدرسہ بھی ہے اور ایک کتب خانہ بھی ہے جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد کتب موجود ہیں۔

عبد الرحمان مسجد
د عبد الرحمان جومات
2010ء میں عبد الرحمان مسجد کا ایک منظر
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
ملکافغانستان
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرمسلم فن تعمیر
سنہ تکمیل2009
تفصیلات
گنجائش10,000
گنبد14
مینار2

مزید دیکھیے

ترمیم