عبدالرحمن (کرکٹر، پیدائش 1917ء)

شیخ عبد الرحمن (15 دسمبر 1917 - 22 اکتوبر 2000ء) ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1937ء سے 1941ء تک برطانوی ہندوستان میں اور 1948ء سے 1960ء تک پاکستان میں اول درجہ کرکٹ کھیلی۔ عبد الرحمان نے 1936-37ء سے 1941-42ء تک رنجی ٹرافی میں جنوبی پنجاب کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر کھیلا۔ [1] بعد میں، پاکستان میں، وہ بلے باز اور کبھی کبھار تیز گیند باز کے طور پر کھیلے۔ انھوں نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی سنچریوں میں سے ایک اس وقت بنائی جب انھوں نے 1948-49ء میں پنجاب یونیورسٹی کے خلاف پنجاب گورنرز الیون کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 108 رنز بنائے۔ [2] کچھ دنوں بعد وہ پاکستان کے پہلے ٹور کے ارکان تھے جب وہ سیلون گئے، لیکن اس دورے میں وہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے۔ 

عبد الرحمن
ذاتی معلومات
مکمل نامشیخ عبد الرحمن
پیدائش15 دسمبر 1917(1917-12-15)
امرتسر، برطانوی ہندوستان
وفات22 اکتوبر 2000(2000-10-22) (عمر  82 سال)
لاہور، پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم باؤلر
حیثیتبلے باز، وکٹ کیپر
تعلقاتفضل الرحمن (بھائی)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1936-37 to 1941-42جنوبی پنجاب
1953-54 to 1960-61کمبائنڈ سروسز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 27
رنز بنائے 795
بیٹنگ اوسط 17.28
100s/50s 1/4
ٹاپ اسکور 108
گیندیں کرائیں 390
وکٹ 5
بالنگ اوسط 37.40
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/4
کیچ/سٹمپ 15/9
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 23 نومبر 2018ء

حوالہ جات

ترمیم
  1. "First-class matches played by Abdur Rehman"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-23
  2. "Punjab Governor's XI v Punjab University 1948-49"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-23