عبدالمجید ملک
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
عبد المجید ملک 1919ء کو جنڈ اعوان (ضلع چکوال) میں پیدا ہوئے۔
عبدالمجید ملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1919 پنجاب |
تاریخ وفات | 3 جون 2016 (96–97 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان، فوجی افسر، سفارت کار |
درستی - ترمیم ![]() |
تعلیمترميم
موضع ہاسولہ کے سکول میں زیر تعلیم رہے۔
فوجی ملازمتترميم
انہوں نے اپنے کیئرئر کا آغاز 1939ء میں رائل انڈین آرمی سے کیا تھا پھر وہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان آرمی کا حصہ بنے جب وہ پاکستان آرمی کے سب سے بلند عہدے پر بوجوہ نہ پہنچ پائے ۔
سیاسی زندگیترميم
فوج کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آ گئے ، 1985ء سے 1999ء تک پانچ انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ نواز شریف کے 1990ء اور 1997ء کے ادوار میں وفاقی وزیرب ھی تعینات رہے۔
وفاتترميم
خود نوشتترميم
سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی خودنوشت سوانح عمری ’’ہم بھی وہاں موجود تھے‘‘ میں پاکستان کی سیاسی و عسکری تاریخ کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالمجید ملک نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ کارگل آپریشن کے بارے میں 1999ءمیں میاں نوازشریف کو کوئی پیشگی بریفنگ نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیاہے کہ انہوں نے جنرل عتیق الرحمان کی ہدایت پر ملک کے پہلے فوجی مارشل لاء کے لیے کاغذی کارروائی راولپنڈی میں تیار کی تھی اورگورنرجنرل اسکندر مرزا کا استعفیٰ بھی انہوں نے ہی ٹائپ کیا تھا۔ استعفیٰ جو لکھوایا تھا وہ جنرل یحییٰ اور جنرل پیرزادہ نے لکھوایا تھا او رمیں ان کا اسٹاف آفیسر تھا اور ٹائپنگ جانتا تھا لہٰذا وہ میں نے ٹائپ کیا۔ جنرل کے ایم شیخ، جنرل اعظم خان اور جنرل برکی تینوں کو کہا کہ آپ جا کر استعفیٰ ہینڈ اوور کریں میں ان کے ساتھ تھا اور سائن کروائیں۔ عبدالمجید ملک کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں آرمی چیف بنانے کا وعدہ توکیالیکن ایساہونہ سکا تاہم انہوں نے بھٹو کو ضیاءا لحق کی تعیناتی پر ایک مشورہ ضروردیا تھا، میں نے مشورہ دیا تھا کہ سب سے سینئر جنرل شریف کو جائنٹ چیف اور جنرل اکبر کو آرمی چیف بنا دیں مگر بھٹو نے کہا کہ I know better then you۔ عبدالمجید ملک نے اپنی کتاب کےایک باب میں حکمرانوں کوفوجی سربراہوں کی تعیناتی کےموضوع پرمشورے بھی دیے ہیں۔