عبدالکریم سومرو
عبد الکریم سومرو، 3 نومبر 1962ء کو پیدا ہوئے۔ [1] وہ ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2008 ءسے مئی 2018 ءتک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ 2018ء کے عام انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے۔
عبدالکریم سومرو | |
---|---|
Member of the صوبائی اسمبلی سندھ | |
مدت منصب 2008 – 28 May 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 نومبر 1962ء (62 سال) |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیموہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-54 (ٹنڈو محمد خان-کم-بدین) سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 26,082 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار سید محمد کامل شاہ کو شکست دی۔ [2]
وہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-54 (ٹنڈو محمد خان-کم-بدین) سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 35,444 ووٹ حاصل کیے اور آزاد امیدوار سید شبیر حیدر شاہ کو شکست دی۔ [3]
وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PS-69 (ٹنڈو محمد خان-II) سے پی پی پی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Welcome to the Website of Provincial Assembly of Sindh"۔ www.pas.gov.pk۔ 15 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 مئی 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2018