عبد الحمید ارشد ڈیروی پاکستانی عالم دین،مدرس،مفسر اور مصنف تھے۔ آپ دارلعلوم دیوبند کے فاضل اور حسین احمد مدنی کے شاگرد تھے۔[1]

عبدا لحمید ارشد ڈیروی
معلومات شخصیت
پیدائشی نام عبد الحمید ارشد
پیدائش 1903ء
بمقام چودھواں، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، برطانوی ہند (موجودہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، خیبرپختونخواہ، پاکستان)
وفات 1979ء
بمقام ڈیرہ اسماعیل خان
قومیت  برطانوی ہند
 پاکستان
عرفیت مولانا عبد الحمید ارشد ڈیروی
مذہب اسلام
رشتے دار محمد افضل خان بابر(والد)
عملی زندگی
مادر علمی مدرسہ نعمانیہ لاہور، پنجاب یونیورسٹی ، الہ آباد یونی ورسٹی ،دارلعلوم دیوبند ہندوستان
پیشہ تبلیغ وتدریس،تحقیق، تصنیف وتالیف
کارہائے نمایاں تصانیف:حدیقہ ارم (مطبوعہ 1929ء) ،ریاض البلاغہ (مطبوعہ1930ء) ،نصرۃ القرآن،برکات اسلام، نصرۃ القرآن ،نصرۃ الاسلام
باب ادب

پیدائش

ترمیم

آپ 1903ء کو چودھواں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں محمد افضل خان بابر کے ہاں پیدا ہوئے۔

آپ کا تعلق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان سے تھا۔

تعلیم

ترمیم

10سال کی عمر میں قرآن حفظ کیا،ابتدائی کتا بیں اپنے والد سے پڑھیں پھر علاقہ کے دیگر علما سے پڑھتے رہے، پھر مدرسہ نعمانیہ لاہور میں غلام مرشد سے حدیث پڑھی،بعد میں دار العلوم دیوبند پہنچے اور وہاں 1358ھ میں حسین احمدمدنی اور دیگر اساتذہ سے تعلیم حاصل کی۔1926ء میں پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل، 1927ء میں منشی فاضل اور 1928ء میں ادیب فاضل اور 1935ء میں پشتو فاضل کے امتحانات پاس کیے۔ الہ آباد یونیورسٹی سے فاضل عربی و اسلامیات کا امتحان پاس کیا۔[2]

تدریس

ترمیم

1927ء سے 1965ء تک مختلف سرکاری اسکولوں میں پڑھاتے رہے۔کچھ عرصہ جامع محمدی جھنگ اور اوریئنٹل کالج منصورہ میں تدریس کرتے رہے۔

تصانیف

ترمیم
  • حدیقہ ارم (مطبوعہ 1929ء)
  • ریاض البلاغہ (مطبوعہ1930ء)
  • نصرۃ القرآن
  • برکات اسلام
  • جذبات دل ( مجموعہ کلام اردو، عربی، فارسی)
  • والادب الطیب مطبوعہ فیروز سنز لاہور
  • والادب الفائق
  • تفسير سورة الحمد عربی
  • نصرۃالاسلام
  • ماٰثر الخلفاء
  • دعوت الرشاد
  • کلمتہ الحق
  • انوارِ ارشد

وفات

ترمیم

آپ کی وفات 1979ء میں ہوئی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ،از فیوض الرحمن صفحہ 95،فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور
  2. علمائے سرحد کی تصنیفی خدمات ،از فیوض الرحمن صفحہ 95،فرنٹیئر پبلشنگ کمپنی اردو بازار لاہور