سید عبد العلی نصیر آبادی (پیدائش: 1806ء— وفات: 1853ء) محدث، عالم اور صوفی تھے۔

عبد العلی نصیر آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1806ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رائے بریلی ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1853ء (46–47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ محمد علی رامپوری   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح ترمیم

1221ھ میں نصیر آباد ضلع رائے بریلی میں پیدا ہوئے، متوسطات تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تفسیر وحدیث مولانا محمد علی رامپوری سے حاصل کی، تکمیل کے بعد سید احمد بریلوی کی خدمت میں پہنچے اور بیعت کی، مولانا محمد علی رامپوری سے منازل سلوک طے کیے، تکمیل سلوک کے بعد سید احمد بریلوی سے خلافت و اجازت حاصل ہوئی۔ عربی اور فارسی میں شاعری کرتے تھے۔ ریاست ناگود میں سر رشتہ دار ہوئے۔ وہاں دعوت و تبلیغ کا کام کرتے رہے، ہزاروں لوگ جنھوں نے کبھی مسجد کی شکل نہ دیکھی تھی، ذاکر و شاغل بن گئے۔

وفات ترمیم

1269ھ مطابق 1853ء میں ریاست ناگود میں وفات پائی۔اولاد میں فخر الدین خیالی مشہور ہیں۔[1]-

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد ثانی حسنی: خانوادۂ علم اللہی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2009ء، صفحہ 146-147