عبد اللہ بن جد
عبد اللہ بن جد غزوہ بدر میں شریک قبیلہ بنی سلمہ کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب عبد اللہ بن الجد بن قيس بن صخر بن خنساء بن سنان بن عبيد ہے ان کی والدہ ہند بنت سہل ہے یہ معاذ بن جبل کی بہن تھیں غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک رہے ان کی کوئی اولاد نہ تھی ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے کیا[1] ان کے والد جد بن قیس کی کنیت ابو وہب تھی اس نے اسلام قبول کیا غزوات میں بھی شریک رہاغزوہ تبوک کے موقع پر جد ابن قیس منافق سے فرمایا کہ جنگ تبوک میں چلنے کی تیاری کرو، وہ بولا کہ میری قوم جانتی ہے کہ مجھے عورتوں سے بہت رغبت ہے اگر میں ان رومیوں کے مقابل گیا تو مجھے خطرہ ہے ان کی حسین عورتیں دیکھ کر ان پر فریفتہ ہوجاؤں اور فتنہ میں پڑجاؤں ، مجھے وہاں نہ لے جائیے، فتنہ میں واقع نہ فرمایئے، اسی کے متعلق سورہ توبہ کی آیت 49 نازل ہوئی۔ [2]
عبد اللہ بن جد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |