عبد اللہ بن عمرو بن وہب
عبد اللہ بن عمرو بن وہب الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی تھے۔
عبد اللہ بن عمرو بن وہب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ وفات | سنہ 625ء |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، عالم |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوہ احد |
درستی - ترمیم ![]() |
نام و نسب
ترمیمعبد اللہ بن عمروبن وہب بن ثعلبہ بن وقش بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ۔انصاری خزرجی ثم الساعدی۔ابن شہاب اورابن اسحاق نے ان لوگوں کے نام میں جواحد کے دن قبیلہ بنی ساعدہ سے شہید ہوئے عبد اللہ بن عمرو کانام بھی لکھاہے اور ابن اسحاق نے ظریف تک ان کا نسب بھی بیان کیا ہے ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھا ہے اور ابو عمر نے کہاہے کہ طریف کی جس قدر اولادہے وہ سعد بن معاذ کے گروہ میں شامل ہے۔ اس کو ابن مندہ نے یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحق سے نقل کیا ہے کہ یہ عبد اللہ سعد بن معاذ کے گروہ سے تھے۔مگریہ غلط ہے صحیح یہ ہے کہ سعد بن عبادہ کے گروہ سے ہیں اس وجہ سے کہ سعد بن معاذ توقبیلہ اوس سے ہیں اور بنی طریف قبیلہ ساعدہ سے ہیں جو خزرج کی شاخ ہے اور بنی ساعدہ شاخ ہے قبیلہ سعد بن عبادہ کی ۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسد الغابہ جلد2صفحہ 338حصہ ششم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور