عرفان انصاری (پ۔ 1973ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں، جو جامتاڑا سے جھارکھنڈ مجلس قانون ساز کے رکن ہیں۔ ان کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے ہیں۔[1] وہ لوک سبھا کے سابق رکن فرقان انصاری کے بیٹے ہیں۔ اور ایم بی بی ایس اور ایم ڈی ڈاکٹر ہیں۔

جولائی 2019ء میں بھاجپا کے رکن مجلس قانون ساز سی پی سنگھ نے اُن سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کی خواہش کی اور کہا ”آپ کے پوروج (آبا و اجداد) بھی جئے شری رام والے تھے۔ آپ کے پوروج (آبا و اجداد) تیمور لنگ نہیں تھے۔ گوری اور غزنی نہیں تھے۔“ عرفان انصاری نے کہا ”آپ ڈرا نہیں سکتے رام کو بدنام مت کیجیے، رام سب کے تھے۔ لوگوں کو کام چاہیے، روزگار چاہیے، نالی چاہیے، سڑک چاہیے، بجلی چاہیے۔“[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Jharkhand Assembly elections winners list"۔ India Today 
  2. "'Tumhare purvaj bhi Jai Shri Ram wale the': Jharkhand BJP MLA to Congress' Irfan Ansari"۔ 27 جولائی 2019