عروہ بن جعد بارقی (عربی: عروة بن الجعد البارقي) ایک صحابی تھے۔ وہ کوفہ کے عامل (گورنر) بھی رہے اور فارس کی ابتدائی مسلم فتوحات میں شامل رہے۔

عروہ بارقی
پیدائشتقریبا 610
بارق, عرب
وفات681
کوفہ.
وفاداری خلافت راشدہ.
اہل بیت.
سروس/شاخ افواج راشدہ
درجہکمانڈر
گورنر کوفہ (635–637).

صحاح ستہ کی تمام کتابوں میں آپ کی روایت کردہ احادیث درج ہیں۔ آپ سے حدیث روایت کرنے والوں میں اما م شعبی ودیگر شامل ہیں۔

آپ کوفہ کے قاضی ہونے کے علاوہ بہت بڑے تاجر اور مجاہد بھی تھے۔

حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ کی تجارت میں برکت بہت زیادہ تھی کیونکہ حضور نبی کریم ﷺ نے انھیں برکت کی دعا دی تھی۔واقعہ یوں ہے کہ نبی پاکﷺ نے حضرت عروہ بارقی کو ایک دینار دے کر قربانی کی بکری لینے بھیجا۔ اس ایک دینار سے حضرت عروہ بارقی نے دو بکریاں خریدیں۔پھر ایک بکری آپ نے ایک دینار میں بیچ دی۔ یوں ایک بکری اور ایک دینار لے کر واپس رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی۔

آپ کو گھوڑے پالنے کا بہت شوق تھا۔حضرت شبیب بن غرقدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بارقی رضی اللہ عنہ کے گھر میں70گھوڑے دیکھے جو انھوں نے جہاد کے لیے پالے ہوئے تھے۔

حافظ ذہبی امام ابن سعد صاحب طبقات کبرٰی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عروہ بارقی نے ایک گھوڑا20ہزاردرہم میں خریدا تھا۔

مآخذ

ترمیم

اُسد الغابة: ج 4 ص 27 ش 3650.

الطبقات الکبری - محمد بن سعد - ج 6 - الصفحة 34،

تاریخ الاسلام-حافظ ذھبی-ج2۔صفحہ680۔

تاریخ بغداد۔امام خطیب بغدادی۔ج1-صفحہ552۔

الاصابۃ۔ابن حجر عسقلانی-ج4۔صفحہ403۔