عطیہ سلطانہ

عثمانی شہزادی

عطیہ سلطانہ ( عثمانی ترکی زبان: عطیہ سلطان ؛ 2 جنوری 1824ء - 11 اگست 1850ء) ایک عثمانی شہزادی ، سلطان محمود ثانی اور پرویزی فلک قادین کی بیٹی تھیں۔ وہ سلطان عبد المجید اول اور عبد العزیز کی سوتیلی بہن تھیں۔

عطیہ سلطانہ
معلومات شخصیت
پیدائش 2 جنوری 1824
توپ قاپی محل، استنبول، سلطنت عثمانیہ،(موجودہ ترکی)
وفات 11 اگست 1850(1850-80-11) (عمر  26 سال)
استنبول، سلطنت عثمانیہ
مدفن استنبول   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
شریک حیات احمد فتحی پاشا
والد محمود ثانی
والدہ پرویزی فلک قادین
خاندان عثمانی خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل سنیہا خانم سلطانہ
فریدہ خانم سلطانہ
دیگر معلومات
پیشہ ارستقراطی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

عطیہ سلطان 2 جنوری 1824 کو توپ قاپی محل میں پیدا ہوئیں۔ اس کے والد سلطان محمود ثانی تھے اور ان کی والدہ پرویزی فلک قادین تھیں۔ [1] [2] اس کی دو سگی بہنیں تھیں ، ان سے ایک سال چھوٹی خدیجہ سلطان ، [1] اور فاطمہ سلطان ، جو اس سے چار سال چھوٹی تھیں۔ [1] وہ سلطان عبد الحمید اول اور نقش دل سلطان کی پوتی تھیں ۔ [3]

شادی

ترمیم

پندرہ سال کی عمر میں ان کے والد نے ان کی منگنی احمد فتحی پاشا سے کردی۔ [1] جبکہ ان کی شادی ان کے بڑے سوتیلے بھائی عبدالمجید اول کے دور میں 8 اگست 1840 کو ایوب میں ہوئی ، [3] جب عطیہ سولہ سال کی تھی ، احمد فتحی کی عمر انتالیس برس تھی۔ [2] اس جوڑے کو ارناوتکویو محل ان کی رہائش گاہ کے طور پر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ، وہ کورو چشمہ محل ، اسما سلطانہ محل اور ایوب اور دفتردار کے درمیان میں کاغیثانے کے مقام پر واقع ایوبھان محل میں رہائش پزیر ہوئیں۔ [1] [2]

اس جوڑے کی دو بیٹیاں تھیں ، سنیہا خانم سلطانہ ، 3 اکتوبر 1843 کو پیدا ہوئیں اور فریدہ خانم سلطانہ ، 30 مئی 1847 کو پیدا ہوئیں۔ یہ دونوں کورو چشمہ محل میں پیدا ہوئیں تھیں۔ [3] [1] [2]

وفات

ترمیم

عطیہ سلطانہ 11 اگست 1850 کو فوت ہوئیں اور انھیں استنبول کے دیوان یولو میں واقع اپنے والد کے مقبرے میں دفن کیا گیا۔ [1]

اولاد

ترمیم

عطیہ اور احمد فتحی کی دو بیٹیاں تھیں:

  • سنیہا خانم سلطانہ (پیدائش: استنبول ، کوروچشمہ محل ، 3 اکتوبر 1843- وفات: استنبول ، نشان تاشی محل ، 10 دسمبر 1910 ،مدفن: مقبرہ محمود ثانی ) ، شادی شدہ تھیں اور ان کی اولاد بھی تھی۔
  • فریدہ خانم سلطانہ (پیدائش: استنبول ، کورو چشمہ محل ، 30 مئی 1847ء - وفات: ارناوت کوئے محل ، 1920) شادی شدہ تھیں اور ان کی اولاد بھی تھی۔

سلسلہ نسب

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Uluçay 2011
  2. ^ ا ب پ ت Sakaoğlu 2008
  3. ^ ا ب پ Jamil Adra (2005)۔ Genealogy of the Imperial Ottoman Family 2005۔ ص 4