عظمت رانا (پیدائش: 3 نومبر 1951ء لاہور، پنجاب) | (وفات: 30 مئی 2015ء) سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنھوں نے1980ء میں 2 ٹیسٹ اور 1 ایک روزہ میچز میں شرکت کی۔ وہ سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور سیدھے ہاتھ سے ہی گیند کرنے والے آف بریک باولر تھے انھوں نے پاکستان کے ساتھ بہاولپور،مسلم کمرشل بینک،پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز اور پنجاب کی طرف سے کرکٹ کھیل چکے ہیں ان کے ایک بھائی شفقت رانا بھی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی تھے جبکہ ایک بھائی شکور رانا معروف ٹیسٹ ایمپائر تھے جن کا انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کے ساتھ ایک قضیہ بہت مشہور ہوا تھا ان کے ایک بھائی سلطان رانا بھی فرسٹ کلاس کھیل چکے ہیں اور دو بھتیجوں مقصود رانا اور منصور رانا نے کرکٹ میں اپنے خاندان کی روایت کو اگے بڑھایا ہے۔

عظمت رانا ٹیسٹ کیپ نمبر 85
فائل:Azmat rana.jpeg
ذاتی معلومات
پیدائش3 نومبر 1951(1951-11-03)
لاہور, پنجاب، پاکستان
وفات30 مئی 2015(2015-50-30) (عمر  63 سال)
لاہور, پنجاب، پاکستان
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
تعلقاتشفقت رانا (بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 85)18 مارچ 1980  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 28)13 اکتوبر 1978  بمقابلہ  بھارت
آخری ایک روزہ03 نومبر 1980  بمقابلہ  بھارت
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ 1 2
رنز بنائے 49 42
بیٹنگ اوسط 49.00 42.00
100s/50s -/- -/-
ٹاپ اسکور 49 22*
گیندیں کرائیں - -
وکٹ - -
بولنگ اوسط - -
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - n/a
بہترین بولنگ - -
کیچ/سٹمپ -/- -/-
ماخذ: [1]، 4 فروری 2006

ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر

ترمیم

عظمت رانا 81-1980ء کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراونڈ پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ لرتے ہوئے ایلن۔بارڈر کے 150 کپتان گریگ چیپل 56 اور جولین وائینر کے 53 کی بدولت 7 وکٹوں پر 407 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی طرف سے عمران خان نے 86 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا۔ اقبال قاسم نے 90 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم نے بھی 9 کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر 420 رنز بنائے۔ ماجد خان 110، مدثر نذر 59، عمران خان 56 اور وسیم راجا نے 55 رنز بنائے۔ رے برائٹ 172/5 اور ڈینس للی 114/3 کے ساتھ نمایاں بولر تھے۔ عظمت رانا نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 49 رنز بنائے۔ اس دوران انھوں نے 54 گیندوں کو 102 منٹ میں کھیلا اور 8 چوکے بھی رسید کیے۔

ون ڈے کیرئیر

ترمیم

عظمت رانا نے 1978ء میں بھارت کے خلاف سیالکوٹ کے میدان پر اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جس میں انھوں 22 ناٹ آوٹ بنائے جبکہ اسی سیریز کے دوسرے میچ میں ساہیوال کے مقام ان کا سکور 20 رہا یہ عظمت رانا کا آخری ون ڈے میچ بھی تھا۔

اعداد و شمار

ترمیم

عظمت رانا نے ایک ٹیسٹ میں ایک اننگ کھیل کر 49 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا انھیں 49.00 کی اوسط حاصل ہوئی اس طرح عظمت رانا نے 2 ایک روزہ میچز کی 2 اننگز میں ایک مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر 42 رنز سکور کیے 22 باقابل شکست رنز ان کا اس طرز کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بھی تھا انھیں 42.00 کی اوسط حاصل ہوئی جبکہ 94 فرسٹ کلاس میچوں کی 144 اننگز میں 18 مرتبہ بغیر آئوٹ ہوئے عظمت رانا نے 6001 رنز 37.51 کی اوسط سے بنائے۔ 206 ناقابل شکست رنز ان کا کسی ایک اننگ کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ 16 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں اور 76 کیچز بھی اس طرز کرکٹ میں اس کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔

انتقال

ترمیم

ان کا انتقال 30 مئی 2015ء کو لاہور, پنجاب، پاکستان میں 63 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم