عظمی خان ( اردو: عظمیٰ خان ) میاں جندول ، تحصیل ثمر باغ ، لوئر دیر کے گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں ، جن کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے ۔ [1]

عظمی خان(سیاستدان)
معلومات شخصیت
جماعت جمیعت علمائے اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ دسویں خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دتی رہی ہیں اور جمعیت علمائے اسلام فضل ارحمن گروپ کی ان گنی چنی خواتین سیاست دانوں میں سے ایک ہیں جو سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے منعقدہ کردہ 2008 کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بن کر پارلیمنٹ تک پہنچیں ۔ [2] [3] [4] [5]

مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی دیگر خواتین کی نسبت عظمی خان نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لی اور وہ ایک متحرک رکن سمبلی تھیں۔

تعلیم اور انتظامی امور میں ان کی خاص دلچسپی تھی اور اس حوالے سے وہ محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم ، [6] اور محکمہ انتظامیہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نمبر 23 کی کمیٹی کی رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ [7]

جمیعت علمائے اسلام 2013 اور 2018 کے انتخابات میں زیادہ نشستیں نہیں جیت سکی جس کا اثر ان کی مخصوص خواتین نشستوں پر بھی پڑا اور کئی قابل خواتین سیاست دان ، پارلیمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

تعلیم اور کیریئر ترمیم

عظمی خان نے بی سی ایس اور ایم اے کی ڈگری جامعہ شہادت العالمیہ سے حاصل کی۔ [2]

انھوں نے 2008 سے 2013 تک خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کی ممبر کی حیثیت سے عوامی خدمات انجام دیں اور تین اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکن رہیں۔

وہ ان چند خواتین سیاست دانوں میں ہیں جو اسمبلی میں موشن لانے میں پیش پیش رہیں جس میں اسلامیہ کالج کی خالی سیٹوں کو پر کرنا بھی شامل تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Uzma Khan MPA of WR-12"۔ www.diltak.com 
  2. ^ ا ب "Uzma Khan"۔ www.pakp.gov.pk۔ 01 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021 
  3. "Khyber Pakhtunkhwa Commission on Status of Women formed"۔ خیبر نیوز 
  4. "Women Parliamentary Caucus (WPC)"۔ www.pakp.gov.pk۔ 22 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021 
  5. "STANDING COMMITTEE NO. 34 ON LABOUR DEPARTMENT"۔ www.pakp.gov.pk۔ 23 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021 
  6. "STANDING COMMITTEE NO. 26 ON ELEMENTARY AND SECONDARY EDUCATION DEPARTMENT"۔ www.pakp.gov.pk۔ 16 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021 
  7. "STANDING COMMITTEE NO. 23 ON ADMINISTRATION DEPARTMENT"۔ www.pakp.gov.pk۔ 20 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2021