شمس النہار عفت آرا ( (بنگالی: ইফ্‌ফাত আরা)‏ )، جنہیں عفت آرا کے نام سے جانا جاتا ہے، بنگلہ دیشی مصنفہ، سماجی کارکن اور ادبی منتظم ہے۔ ان کے ادبی دور کا آغاز 1950ء کے آخر میں ہوا جب انھوں نے مختصر کہانیاں لکھنا اور آزاد سمیت ملک کے ممتاز اخبار میں شائع کرانا شروع کیں۔ وہ اب بھی اپنی طویل عمری اور خرابئ صحت کے باوجود لکھتی رہتی ہیں۔

عفت آرا
(بنگالی میں: ইফ্‌ফাত আরা ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1939ء (عمر 84–85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میمن سنگھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان
عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی اور تعلیم

ترمیم

عت آرا 1939ء میں میمن سنگھ قصبے میں مولوی قاضی عبد الحکیم اور حاجرہ خاتون کے گھر پیدا ہوئیں تھیں۔ انھوں نے باقاعدہ تعلیم کے لیے سخت جدوجہد کی، پہلے قرآن مجید کا ناظرہ پڑھناسیکھا ۔ اس کے بعد وہ پرائمری تعلیم کے لیے مسلم گرلز اسکول گئیں۔ ان کی ابتدائی تعلیم ختم ہونے کے بعد، ان کے والد نے انھیں اسکول سے اٹھالیا، اس وقت، لڑکیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم ضروری نہیں سمجھی جاتی تھی۔ [1] لیکن وہ تعلیم جاری رکھنے کی خواہش مند تھیں، انھوں نے خودکشی کی دھمکی دی اور اس کے بعد انھیں ودیموئی سرکاری اسکول میں داخل کرایا گیا جو قصبے کا لڑکیوں کے لیے ہائی اسکول تھا۔ لیکن ہائی اسکول مکمل کرنے سے پہلے ہی ان کی شادی ایک نوجوان وکیل اور سیاست دان، عبد اللطیف تلقدر سے کرا دی گئی۔ خوش قسمتی سے یہ ایک مختصر مدت کا وقفہ تھا اور وہ اگلے سال میٹرک کے امتحان میں شامل ہوئیں۔ بعد ازاں، انھوں نے مومن النساء کالج برائے خواتین سے انٹرمیڈیٹ پاس کیا۔ 1966ء میں انھوں نے اسی کالج سے گریجویشن کی اور بی ایڈ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے میمن سنگھ تربیتِ اساتذہ کالج برائے خواتین میں داخلہ لے لیا۔ جب آنند موہن کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیاتو، عفت آرا نے فوراً وقت ضائع کیے بغیر بنگالی زبان و ادب میں ایم اے کے لیے داخلہ لے لیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Aminul Islam (1 فروری 2007)۔ "Iffat Ara: Writing from the Margins"۔ 10 فروری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ