خلیائی حیاتیات
(علم الخلیات سے رجوع مکرر)
خلیائی حیاتیات (انگریزی:Cell Biology) علمِ حیاتیات کی ایک شاخ ہے جس میں خلیہ کے بارے میں مطالعہ کیا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں اسے سیل بائولوجی اور سائٹولوجی کہا جاتا ہے۔ اس میں خلیہ (سیل) اور اس کے افعال،اجزاء،شکل و تشکیل،جوہرات وغیہرہ کے بارے میں تفصیل سے پڑھا جاتا ہے۔
دیگر نام
ترمیمخلوی حیاتیات (cell biology)، خلیاتی حیاتیات (cellular biology) یا خلویات (cytology)؛ جیسا کہ نام سے عیاں ہے، ایک حیاتیاتی علم ہے جس میں خلیات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس مطالعے میں خلیات کی ساخت، اُن میں موجود عضیات (organelles) اور پھر ان کے اپنے اپنے افعال (functions) کا علم شامل ہے۔