علیزہ شاہ

پاکستانی اداکارہ

علیزہ شاہ (ولادت: 9 جون 2000ء) ایک پاکستانی اداکارہ ہے۔ علیزہ نے اداکاری کی شروعات 2017ء میں ہم ٹیلی ویژن چینل سے کی۔ انھوں نے عشق تماشا (2018ء) میں پلوشہ کی حیثیت سے کام کیا جس کے لیے ان کو ہم ایوارڈ برائے بہترین ٹیلی ویژن سنسنیشن سے نوازا گیا۔[2]

علیزہ شاہ
معلومات شخصیت
پیدائشی نام علیزہ شاہ[1]
پیدائش 20 جون 2000
کراچی، سندھ
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2017–2020
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی اور کیریئر

علیزہ شاہ جب 6 سال کی تھیں تب پہلی بار ٹیلی ویژن پر نظر آئیں تھیں جس میں انھوں نے وسیم اکرم کے ساتھ کام کیا اور علیزہ شاہ نے 2017ء میں اپنے پیشہ ورانہ اداکاری کا آغاز کیا۔[3] ابتدائی طور پر انھوں نے تیرے نال پیار ہو گیا (پاکستانی ڈراما) میں مختصر کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد ہم ٹی وی کے ڈراما چھوٹی سی زندگی میں علینہ کا کردار کیا۔ اس کے بعد انھوں نے حور پری اور جو تو چاہے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔[4][5] علیزہ نے عہد وفا (2019) میں دعا کا کردار ادا کیا ہے۔[6]

گرافی

فلم

سال نام کردار حوالہ Ref
2019ء سپر اسٹار چٹکی نامزد –پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ[7]

ٹیلی ویژن

سال نام کردار نوٹ حوالہ
2016ء چھوٹی سی زندگی علینا
2017ء دلدل تمنا [8]
2018ء تیرے نال لوو ہو گیا
2018ء عشق تماشا پلوشہ ہم ایوارڈ برائے بہترین ٹیلی ویژن سنسنیشن [2]
2018ء دل موم کا دیا فرحت [9]
2018ء تم مجرم ہو
2018ء بساط دل‎ شفق
2018ء باندی بکتو
2018ء حور پری گل ناز [10]
2019ء جو تو چاہے مشعل [4]
2019ء عہد وفا دعا
2020ء میرا دِل میرا دشمن مائرہ [11]
2020ء دیکھاوا قسط 23 "فریب"

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. "Pakistan's First Heroine" in Nigar Golden Jubilee Number pg 131
  2. ^ ا ب Asfia Afzal (7 اکتوبر 2019)۔ "Here's everyone who won at 'Hum Awards 2019' this weekend"۔ Business Recorder (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اکتوبر 2019 
  3. "Alizeh Shah - Complete Information"۔ reviewit.pk (بزبان انگریزی)۔ 2020-04-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2020 
  4. ^ ا ب "Kun Faya Kun Teaser is Crisp and Concise, with A Huge Back Story" 
  5. Maria Shirazi۔ "Emerging faces on television"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2019 
  6. "WATCH: Model Alizeh Shah's Tik Tok videos will leave you in splits"۔ اے آر وائی نیوز (بزبان انگریزی)۔ 30 مئی 2019۔ 06 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جولائی 2019 
  7. Images Staff (2019-12-24)۔ "Nominations for the first ever Pakistan International Screen Awards are out"۔ Images (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2019 
  8. "New Faces Took Over Pakistani Showbiz in 2018" (بزبان انگریزی)۔ 9 January 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2019 
  9. Buraq Shabbir۔ "Dil Mom Ka Diya concludes; leaves viewers in awe"۔ دی نیوز (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2019 
  10. Pakeeza Dar (7 February 2019)۔ "Latest Clicks Of Actress Alizeh Shah" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولا‎ئی 2019 
  11. "Yasir Nawaz joins the cast of Alizeh Shah starrer Mera Dil Mera Dushman"۔ www.somethinghaute.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2020