چھوٹی سی زندگی
چھوٹی سی زندگی ایک پاکستانی تمثیل ہے جسے پہلی مرتبہ 27 ستمبر 2016ء کو ہم ٹی وی پر ختم شدہ ڈرامے ذرا یاد کر کے متبادل نشر کیا گیا۔
چھوٹی سی زندگی | |
---|---|
نوعیت | |
تحریر | ثروت نذیر |
ہدایات | شکیل خان اور عدیل قمر خان |
نمایاں اداکار | |
افتتاحی تھیم | چھوٹی سی زندگی بہ نوائے نبیل شوکت علی اور سارہ رضا خان |
نشر | پاکستان |
زبان | اردو |
تعدادِ دور | 1 |
اقساط | 28 |
تیاری | |
فلم ساز | مومنہ درید |
مقام | کراچی ملتان ساہیوال |
کیمرا ترتیب | ملٹی کیمرا سیٹ اپ |
پروڈکشن ادارہ | ہم ٹی وی |
تقسیم کار | ہم ٹوی |
نشریات | |
چینل | ہم ٹی وی |
تصویری قسم | |
صوتی قسم | مکانی صوتی آواز |
نشر اوّل | پاکستان |
27 ستمبر 2016ء | – 18 اپریل 2017|
اثرات | |
پچھلا | ذرا یاد کر |
اگلا | الف اللہ اور انسان" |
بیرونی روابط | |
Official website |
یہ ڈراما خوب مقبولیت کا حامل رہا۔
منظرنامہ
ترمیمقصّے کا آغاز 1970ء کی دہائی کے معاشرے میں ہوتا ہے جب کم سنی کی شادیاں بہت عام تھیں۔ چھوٹی سی زندگی دو کم سن کرداروں کی کہانی ہے جنہیں اہلِ خانی کی رضا مندی سے جبراً رشتہِٕ ازدواج میں منسلک کر دیا گیا۔ قصّے کا آغاز یوں ہوا کہ ایک 19 سالہ نوجوان لڑکا عروہ اپنے آبائی شہر ساہیوال سے تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ہجرت کرکے کراچی آتا ہے اور علمِ تعمیرات کے مطالعے کے لیے کراچی شہر کے ایک جامعہ میں داخلہ لیتا ہے جہاں اُس کی ملاقات سہیل بھٹّی نامی ایک نوجوان سے ہوتی ہے جس بعد ازاں اُس کا دوست اور ہم نشیں بھی قرار پاتا ہے۔ کچھ عرصہ بعد سہیل نے عروہ کی ملاقات اپنے دیگر ساتھیوں سے کروائی جو بعد ازاں عروہ کے بھی دوست بن گئے۔ دوسری جانب ملتان میں میں مقیم ایک 15 سالہ لڑکی امینہ جو عروہ کی چچا زاد بھی ہے اور حالیہ طور پر نویں جماعت میں داخل ہوئی ہے، خاصی بچکانہ ذہنیت کی حامل ہے۔ اُسے اُموُرِ خانی داری میں کوئی دلچسپی نہیں جبکہ گُڈّے گُڑیا کی شادی، جھولے جھولنا، رسالے پڑھنا الغرض ہر بچکانہ کھیل میں اس کا جی لگا رہتا ہے۔ البتہ مُطالعے میں اس کا کوئی مُقابل نہیں۔ اُدھر عروہ اپنے دوستوں اور تعلیم میں مشغول ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ایک دوست ازرہ سے دل لگا بیٹھا تو اِدھر اُس کے والد نے اُس کی منگنی اپنی بھتیجہ امینہ سے کردی اور عروہ اور ازرہ کا بھید کھلتے ہی مارے فکر کے عروہ اور امینہ کی شادی بھی کروادی۔ عروہ کے امتحانات کے بعد کی پہلی تعطیلات میں اُن دونوں کے رشتے کا قلبی طور پر باقاعدہ آغاز ہوا۔ ابتدا میں اُن کے درمیان کچھ تلخیاں درپیش رہیں لیکن امینہ عروہ کی والدہ کے سکھائے سے امینہ میں پیدا ہوئے سلیقے نے آہستہ آہستہ عروہ کا دل مول لیا۔ اختتامِ تعطیلات کے بعد جب عروہ جامعہ کو واپس لوٹا تو اپنی دوست ازرہ کے خط کا جواب نہ دینے کی وجہ سے عروہ سے اُس کا جھگڑا ہو گیا اور عروہ کی شادی کی خبر سن کر اُُسے شدید رنج ہوا اور وہ جامعہ سے برخاست ہو گئی۔ ازرہ کے جانے کی خبر سُن کر عروہ نے اپنے دل میں امینہ کے خلاف بغض پال لیا اور 2 برس تک گھر بھی نہ آیا۔ اتنا عرصہ فرزند کی مفارقت میں گزارنے کے بعد عروہ کے والد فرقان احمد صاحب نے اپنے بیٹے کو خط ارسال کیا، جس میں اپنی خلوت کی خبر اور گھر کے مالی حالات کا تمام احوال بھی لکھ بھیجا۔ جسے پڑھ کر عروہ نے فیالفور ایک کارخانے میں ملازمت اختیار کرلی، جہاں اُسے رہائش کی سہولت بھی میسر تھی۔ اس نوید کے ملتے ہی عروہ کے والدِ محترم نے امینہ کو عروہ کے گھر میں چھوڑ دیا۔ اُس گھر میں ساتھ رہتے رہتے بالآخر دونوں کے مابین خوشگوار جذبات اور محبّت کے تعلّقات استوار ہو ہی گئے اور یہیں ربِّ کائنات نے انھیں اولاد کی نعمت سے بھی نوازا۔ اسی کے ساتھ عروج کی تعلیم بھی اختتام پزیر ہوئی اور امینہ نے بھی اس دوران 4 درجے مزید تعلیم حاصل کرلی۔ 4 سال بعد اُن کی ایک اور بیٹی ہو گئی اور عروہ اور امینہ اپنی، اپنے بچّوں کی اور اپنے اہلِ خانہ کی ذمہ داریوں میں مشغول ہو گئے۔ اُن کی شادی کو 9 سال مکمّل ہونے تک اُن کے مالی حالات بھی کافی حد تک مُستحکم ہو گئے۔ عروہ کو سعودیہ عرب میں نوکری مل گئی جس میں رفتہ رفتہ ترقّی کے ساتھ آئندہ 14-15 برسوں میں عروہ ایک بڑے عہدے تک پہنچ گیا۔ کم و بیش 2010ء میں عروہ اور امینہ کے بیٹے علی کی عمر 20 سال اور بیٹی علینہ کی عمر 16 سال کے قریب ہوئی تو علینہ کے رشتے آنے شروع ہو گئے لیکن عروہ کو اپنی بیٹی کی اتنی کم سنی میں شادی کروانا قبول نہ تھا۔ لیکن اُنہی ایّام علی کو جامعہ میں ایک لڑکی پسند آگئی اور علی اُس سے شادی کرنے کو بضد تھا۔ ایک طویل تکرار اور بحث و مباحثے کے بعد اور علی کے اپنی پسند ترک کرنے کے باوجود بالآخر علی کی شادی اُس اپنی پسند کی ہوئی لڑکی؛ صنم سے ہو ہی گئی۔ آخری منظر میں عروہ اور امینہ کو اپنے پوتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا اور سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
کردار و اداکار
ترمیم- اقراء عزیز بطور امینہ
- شہزاد شیخ بطور عروہ احمد
- نمرہ خان بطور ازرہ ریاض
- فرح شاہ بطور زبیدہ عرفان
- راشد فاروقی بطور عرفان احمد
- طاہرہ امام بطور سکینہ فرقان
- طارق جمیل بطور فرقان احمد
- کرن قریشی بطور مُزمّل فرقان
- سارہ سیف بطور فری
- افراز رسول بطور سہیل بھٹّی
- حباء علی بطور سائقہ اصغر
- شہریار زیدی بطور ریاض علی (ازرہ کے والد)
- خالد سلیم بٹ بطور نظامی صاحب
- مبصرہ خانم بطور سائقہ کی نانی
تمغات میں نامزدگی
ترمیم
تقریب | تمغا | اُمیدوار(ان) اور وصول کنند(گان) | Result | Ref(s) |
---|---|---|---|---|
5th Hum Awards | بہترین اداکارہ | اقراء عزیز | نامزد | [1] |
بہترین سلسلہ وار ڈراما | چھوٹی سی زندگی | نامزد | ||
Best On-Screen Couple | اقراء عزیز ہمراہ شہزاد شیخ | نامزد |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Hum Awards 2017 reveals nominations"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2017-04-09۔ 15 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جولائی 2018