علی احمد رفعت
نام علی احمد اور تخلص رفعت ہے ۔ یکم جولائی 1916ء کو چک نمبر 180 ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے بی اے پاس کیا۔ ہفت روزہ ’’ستلج‘‘ کے مدیر رہے۔ تجارت اور صحافت کے پیشے سے منسلک رہے۔ بہاولپور میں سکونت پزیر تھے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’ایک آدمی تین چہرے‘‘، ’’عربی ادب‘‘، ’’لخت لخت‘‘(شعری مجموعہ)۔ 14 جولائی 1985ء کو بہاولپور میں انتقال کرگئے ۔
حوالہ جات
ترمیمپیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:72