علی امام (1924ء2002ء) ایک مشہور پاکستانی مصور تھے۔[1]

علی امام
علی امام

معلومات شخصیت
پیدائش 1924ء[1]
نرسنگھ پور, مدھیہ پردیش، ہندوستان[1]
وفات 23 مئی 2002ء (78 سال)[1]
کراچی، پاکستان[1]
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ مصور

ابتدائی زندگی

ترمیم

مشہور پاکستانی مصور مدھیہ پردیش کے شہر نرسنگھ پور میں پیدا ہوئے اور آرٹ کی تعلیم کی ابتدا ناگپور اسکول آف آرٹس سے کی اور پھر جے جے اسکول آف آرٹ بمبئی چلے گئے۔ انھوں نے کچھ عرصہ گورڈن کالج راولپنڈی میں آرٹ کی تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔

لاہور آمد

ترمیم
فائل:Ali imam2.jpg
علی امام کی تخلیق

اس کے بعد لاہور آ گئے۔ یہ سن پچاس کا زمانہ تھا اور لاہور اس وقت فن مصوری کا مرکز تھا۔ اس وقت لاہور میں فنکاروں کا ایک گروپ تو وہ تھا جو روایتی مصوری سے جڑا ہوا تھا اور ایک اس کے بر عکس جدت پسند تھا۔ اس جدت پسند حلقے نے لاہور آرٹ سرکل کے نام سے ایک تنظیم بنائی۔ جس کا نام انڈس آرٹ گیلری رکھا۔ اس کے ذریعے انھوں نے آرٹ کی زبردست خدمت کی اور اس کے تحت مصوری کے جدید فن پاروں کی نمائش کی جاتی رہی۔ یوں تو اس گروپ میں کئی لوگ تھے مگر چند مصور زیادہ سرگرم تھے اور ان میں علی امام، احمد پرویز، انور جلال شمزا اور معین نجمی کے نام قابل ذکر ہیں۔

لندن کا سفر

ترمیم
فائل:Ali imam3.jpg
علی امام کی تخلیق

سن چھپن میں علی امام مصوری کی اعلی تعلیم کے لیے لندن چلے گئے۔ پہلے انھوں نے سینٹ مارٹن کالج آف آرٹ میں اور پھر ہیمر اسمتھ کالج میں مصوری کی تعلیم اور تربیت حاصل کی۔ ان دنوں احمد پرویز اور انور جلال شمزا بھی لندن ہی میں تھے۔ یہاں بھی ان تینوں نے مل کر پاکستانی مصوروں کا ایک گروپ بنایا جو پاکستان گروپ آف آرٹ کہلاتا تھا۔

وطن واپسی

ترمیم
فائل:Ali imam4.jpg
علی امام کی تخلیق

علی امام سن سڑسٹھ میں جب لندن سے پاکستان واپس آئے تو اس وقت مجسمہ ساز اور مصور آذر زوبی سینٹرل اسکول آف آرٹ اینڈ کرافٹ کے سربراہ تھے- علی امام بھی اس ادارے سے وابستہ ہو گئے۔ مگر یہ کام ان کے مزاج سے ہم آہنگ نہیں تھا اس لیے انھوں نے ملازمت ترک کرکے 1971ء میں انڈس آرٹ گیلری قائم کی جو آج بھی قائم ہے۔

علی امام نے اس گیلری کے ذریعے آرٹ کی جو خدمت کی اس کی مثال کم از کم پاکستان میں نہیں ملتی۔ انھوں نے تجارتی بنیادوں پر چلنے والی آرٹ گیلری کو ایک ادارہ بنا دیا۔ یہ علی امام کی شخصیت کی کشش تھی۔ وہ مشرق و مغرب میں اس فن کے تمام رحجانات کے واقف ہی نہیں ان پر محیط بھی تھے۔

ایک زمانہ تھا کہ وہ سرگرم کمیونسٹ تھے لیکن آخری دنوں میں وہ تصوف کا مطالعہ کرنے لگے ،یہ فکری تبدیلی تھی یا مزاج کی رنگا رنگی، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

وفات

ترمیم

علی امام 23 مئی سنہ 2002ء کو کراچی میں دل کے دورے کی وجہ سے فوت ہو گئے تھے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث http://www.dawn.com/news/37023, 'Ali Imam laid to rest' on Dawn newspaper, Published 24 May 2002, Retrieved 19 November 2016