علی صاحب میاں
دکن کے مزاحیہ شاعر
بیسویں صدی کے دکنی شعرا کی فہرست میں پہلا نام ’رحیم صاحب میاں جی‘ کا ہے۔ انھیں مختصرًا علی صاحب میاں بھی کہا جاتا ہے۔ رحیم صاحب میاں کی شخصیت ہمہ جہت تھی وہ اپنی بات چیت کے انداز، اپنے لطائف، انداز بیاں اور اپنے انوکھے پن سے محفلوں میں جان بھر دیتے تھے۔ان کی شاعری بھی ان کی شخصیت ہی کی طرح تھی ،ان کی شاعری لطائف سے پُرہوتی جس کا کوئی سماجی یا اصلاحی مقصد نہیں تھا۔ان کی شاعری کا اہم مقصد وقت گزاری اور لطف اندوزی تھا ۔[1]