گلی نلگنڈوی
گلی نلگنڈوی، جن کا حقیقی نام خواجہ محی الدین خان تھا، تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اردو مزاحیہ شاعر تھے۔ ان کا کلام مزاحیہ شاعری، دکنی لب و لہجہ کی شاعری، اردو شاعری جس میں مقامی تیلگو زبان ہو، کی آئینہ دار تھی۔ اگر چیکہ موصوف کچھ سنجیدہ شاعری سعید اور امر جیسے قلمی ناموں سے بھی لکھ چکے ہیں۔
گلی نلگنڈوی Gilli Nalgondavi | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | نلگنڈہ |
وفات | 29 دسمبر، 1979ء (43 سال) عثمانیہ ہاسپٹل، حیدرآباد |
قومیت | بھارتی |
دیگر نام | موصوف کچھ سنجیدہ شاعری سعید اور امر جیسے قلمی ناموں سے بھی لکھ چکے ہیں۔ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مزاحیہ شاعر |
وجہ شہرت | مزاحیہ شاعری، دکنی لب و لہجہ کی شاعری، اردو شاعری جس میں مقامی تیلگو زبان کی بھی آمیزش کی گئی ہے۔ |
کارہائے نمایاں | تاڑبن (مجموعہ کلام، جو بعد از وفات شائع ہوا)۔ |
درستی - ترمیم |
حقیقی زندگی
ترمیمگلی نلگنڈوی کو نلگنڈہ میں پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ میں ایک ملازمت ملی تھی، تاہم وہ اس ملازمت سے زیادہ عرصے تک جڑے نہیں رہ سکے۔ 1962ء میں جب ناگرجنا ساگر ڈیم کا کام زور و شور سے جاری تھا، انھیں اس منصوبے کے ایک افسر نے ملازمت کا وعدہ کیا تھا۔ کافی جد و جہد کے بعد بھی بے روز گار ہی رہے اور اس منصوبے کی تکمیل تک بھی انھیں کچھ کام نہیں ملا۔ اس ناگفتہ بہ حالت زار پر انھوں نے ایک نظم تلاش روز گار لکھی تھی۔[1] [2]
سیاسی آئینہ داری
ترمیمگلی نلگنڈوی کی شاعری میں سیاست اور حالات حاضری کی واضح آئینہ داری موجود تھی۔ انھوں نے غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیر اعلٰی مری چنا ریڈی کی مدح سرائی میں کلام لکھا، جنھوں نے اپنے سرکاری بنگلے کے آگے اردو میں تختی لگائی تھی۔ اسے انھوں نے خوش بختی سے تعبیر کیا۔ اس کے بر عکس انھوں نے اسی عہدہ پر فائز برہمانند ریڈی کا اپنی نظم میں آندھرا کا باشا قرار دیا، جس کی وجہ ان کے دل میں تلنگانہ کی آزادی کی چاہت تھی۔[1] [2]
ان کی مشہور نظموں میں ننہی بی، ماڈرن محبوبہ، لیڈر کی موت پر چمچوں کا ماتم، رہی تو کیا، نَی رہی تو کیا، بیگم سنبھل کے بیٹھو، قابل ذکر ہیں۔ ان کی شاعری میں شاید کسی بھی اردو شاعر سے کہیں زیادہ اور واضح تیلگو زبان اور دکنی بول کی آمیزش دانستہ طور دیکھی گئی ہے:
ہر رات پی کو آنا، مُجے پیٹنا رُلانا
ایو راما راما، ایو راما راما
انتقال
ترمیمگلی نلگنڈوی یرقان سے متاثر ہوئے اور حیدرآباد کے عثمانیہ ہاسپٹل میں شریک علاج رہے۔ وہ 29 دسمبر، 1979ء کو انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کا سبب حد سے زیادہ شراب کا پینا بتایا گیا۔[1] [2]
مجموعہ کلام
ترمیمان کا مجموعہ کلام تاڑبن کے عنوان سے بعد از مرگ شائع ہوا۔ [1] [2]
اسٹڈی سنٹر موسوم کرنے کا مطالبہ
ترمیمروزنامہ سیاست کے مدیر زاہد علی خان نے 2011ء میں گلی نلگنڈوی کے مجموعہ کلام اڑبن کو اپنے اخبار کے دفتر پر جاری کیا۔ اس رسم اجرا کے موقع پر انھوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ایک اسٹڈی سنٹر کو گلی نلگنڈوی کے نام سے معنون کرے۔[3]
مقالات
ترمیمیونیورسٹی آف حیدرآباد کے شعبہ اردو میں 2009ء میں ایک ایم فل مقالہ منظور ہوا جس کا عنوان گلی نلگنڈوی بطور طنز نگار اور مزاح نگار رکھا گیا۔