عُمارۃ بن زیاد بن سکن الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

عمارہ بن زیاد
معلومات شخصیت

نام و نسب

ترمیم

عُمارۃ بن زیاد بن سکن بن رافع انصاری اشہلی۔ یہ جنگ احد میں شہیدہوئے ابوجعفربن سمین نے اپنی اسنادکے ساتھ یونس بن بکیرسے روایت کرے مجھ کوخبردی انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی وہ کہتے تھے مجھ سے حصین بن عبد الرحمن نے بیان کیا انھوں نے محمودبن عمروبن یزیدبن سکن سے روایت کی وہ کہتے تھے کہ جنگ احدمیں جب قوم کفار نے رسول اللہ ﷺ کوگھیرلیاتوآپ نے فرمایاکہ کون ہے جواپنے کو میرے لیے فداکرے پس زیاد بن سکن اوربعض لوگ کہتے ہیں کہ عمارہ بن زیادبن سکن پانچ انصاریوں میں سے کھڑے ہو گئے اوررسول خدا ﷺ کے قریب ایک سے ایک لڑنے لگے جو آپ ﷺ کے قریب لڑ رہے تھے سب سے آخر میں زیادیاعمارہ بن زیاد نے مقاتلہ کیاحتی کہ زخمی ہوکرگرپڑے پھرمسلمانوں نے کے ایک گروہ نے آکران کوکفاروں سے چھڑایا رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ ان کو میرے پاس لاؤ لوگ ان کو آپ کے پاس لے گئے آپ نے اپنے قدم سے ان کے تکیہ لگادیاپس ان کی وفات ہو گئی اوران کامنہ رسول اللہ ﷺ کے قدم مبارک پرتھا۔ان کا ذکرشہیدان احد میں نہیں کیاگیاہے۔اورہشام بن کلبی نے کہاہے کہ عمارہ بن زیاد بن سکن جنگ بدرمیں شہیدہوئے اوران کے باپ زیاد بن سکن جنگ احد میں ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھاہے۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ جلد 2صفحہ 638حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور