سید عمران انور ہاشمی (پیدائش 24 ماچ 1979ء) ایک بھارتی فلمی اداکار ہے جو اپنے شعبے میں نہایت کامیاب نوجوان کے طور پر ابھرا۔ ہاشمی نے فلم فیئر ایوارڈ کی تین نامزدگیاں وصول کی ہیں اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کے طور پر اپنا تشخص قائم کیا ہوا ہے اور بہت زیادہ مقبولیت کا حامل اداکار ہے۔ عمران ہاشمی بھٹ گھرانے میں پیدا ہوا اور ممبئی میں پلا بڑھا۔ ممبئی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد اس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر 2002ء کی ہارر فلم راز میں کام کیا اور یہ بطور اداکار کیرئیر شروع کرنے سے پہلے تھا۔ اسی سال اس نے مرکزی کردار کے ساتھ تھرلر فلم فٹ پاتھ میں کردار ادا کیا جو ایک درمیانہ درجہ کی کامیاب فلم تھی۔ ہاشمی نے 2004ء میں خود کو ایک مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار کے طور پر منوایا جن میں مرڈر(2004ء) ،"زہر " اور "عاشق بنایا آپ نے" (2005ء) اور 2006ء میں "گینگسٹر" جیسی فلمیں شامل ہیں۔ تاہم اس نے اپنے آپ کو ایک ہی طرح کے کردار تک محدود رکھا جس کے باعث اس کی 2007ء میں آوارہ پن فلم بری طرح ناکام ہوئی۔

عمران ہاشمی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 مارچ 1979ء (45 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد انوار ہاشمی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ممبئی یونیورسٹی
جمنابائی نرس اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں آوارہ پن ،  دل دیا ہے   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عمران ہاشمی 24 مارچ 1979ء میں ممبئی مہاراشٹر بھارت میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ انور ہاشمی ایک تاجر تھا اور اس کی والدہ مہراہ ہاشمی ایک گھریلو خاتون تھی۔ اس کے دادا شوکت ہاشمی پاکستان ہجرت کر گئے تھے جبکہ اس کی دادی مہر بانو محمد علی (جو اپنے فلمی نام پورنیما سے مشہور تھی) ایک فلمی اداکارہ تھی جو ہندوستان ہی رہ گئی۔مہربانو نے بعد میں ڈائریکٹر بھجن داس ورما سے شادی کر لی اور شیریں محمد علی کی بہن تھی۔ اس کے دو بیٹے مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ تھے جو عمران ہاشمی کے چچا ہیں۔ عمران ہاشمی کا کزن ڈائریکٹر موہت سوری ہے جس کے ساتھ اس نے کئی فلموں میں کام کیا۔ اس کی کزن اداکارہ پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ ہیں۔ عمران نے جمنا بائی نسی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس نے سیدھنم کالج میں بھی پڑھائی کی اور ممبئی یونیورسٹی سے ڈگری آف بیچلر حاصل کی۔

شہرت

ترمیم

عمران ہاشمی بطور ایک اداکار بہت مشہور ہے۔ اس کی اداکاری میں حقیقت پسندی بھی ہے اور بدلتے وقت اور حالات کی آئینہ داری بھی ہے۔ وہ غیر روایتی اور بے باک رول ادا کرنے کا قائل ہے۔ اس لیے شادی شدہ عورت سے عشق اور شادی شدہ ہونے باوجود کسی شوہر کا معاشقہ اس کی فلموں کے موضوعات میں سے کچھ موضوع رہے ہیں۔ انسانی قربت سے جڑے کئی منظر اس کی فلموں کا لازمًا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اس نے بتایا کہ ایک شادی شدہ عورت کے عاشق کا کردار نبھانا اس کے لیے مشکل نہیں تھا کیونکہ حقیقی زندگی میں خود اس کا ایک شادی شدہ عورت سے معاشقہ رہ چکا ہے۔ عمران کی فلمیں بوسے بازی کے لیے بھی مشہور ہے۔ خود عمران کو کئی بار serial kisser یا سلسلہ وار بوسے باز بھی کہا جا چکا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/138265992 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب ربط: https://d-nb.info/gnd/138265992 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0

بیرونی روابط

ترمیم