عمرجی انورادھا
عمرجی انورادھا (انگریزی: Umarji Anuradha) ایک بھارتی مصنفہ ہے جو تیلوگو سنیما اور صحافیت میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔ـ [1] انھوں نے مستقل ستارہ فلم ہفتہ روز میگزین (انگریزی: Sitara Film Weekly Magazine) کے لیے دی لیجینڈز آف انڈین سنیما (انگریزی: The Legends of Indian Cinema)ـ لکھا۔یہ فلمی ہفت روز تیلیگو میں سب سے زیادہ نشر ہوتا ہےـ۔انھوں نے آل انڈیا ریڈیو کے لیے ڈرامے بھی لکھے اور زی تیلیگو کے ویسالی سیریئل، ای ٹی وی کے گرشنا اور پیلی چیسکندمرا (انگریزی: Pelli Chesukundamra) جیسے ڈرامے بھی لکھے۔ـ انورادھا نے 2010 میں بہترین مکالمہ نگار کی حیثیت سے اکینینی ابھینندنا اعزاز (انگریزی: Akkineni Abhinandana Award) اوریہ مایہ چیساوے (انگریزی: Ye Maaya Chesave) [2] فلم کے واسطے سپر ہٹ فلم ویکلی اعزاز بھی حاصل کیاـ۔ [3]
عمرجی انورادھا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 ستمبر 1970ء (54 سال) |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنفہ ، صحافی ، منظر نویس |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمعمرجی انورادھا کی پیدائش 8 ستمبر 1970 کو ایک مراٹھی زبان بولنے والے مادھوا خاندان میں ہوئی۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وجے واڈا اور منگالاگری، آندھرا پردیش میں حاصل کی. انھوں نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم لیڈی ولنگڈن کالج، چینائی، تمل ناڈو سے 1987 حاصل کی۔ انرگریزی ادب میں بی-اے کے بعد عمرجی نے پریسیڈینسی کالج، مدراس سے تیلیگو ادب میں ایم-اے کیا۔[3]
کیریئر
ترمیمعمرجی انورادھا نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز مئی 1993 سے کیا۔راجیو گاندھی کیس کی کوریج میں انورادھا کا خاص کردار رہا ہے۔2015 جنوری سے عمرجی تیلوگو سائن رائٹرز ایسوسییشن (انگریزی: Telegu Cine Writers Association) کی نائب صدر ہےـ۔[3][4]
عمرجی نے سب سے اولین ایناڈو نیوز ڈیلی (انگریزی: Eenadu News Daily) کے ساتھ وابستگی اختیار کرلی.۔ [2]عمرجی ایناڈو نیوز ڈیلی کے لیے پہلی خاتون رپورٹر مانی جاتی ہےـ انھوں نے ایناڈو تمل ناڈو ایڈیشن کے لیے انچارج کی حیثیت سے بھی کام کیا۔[3]ایناڈو کے لیے عمرجی نے بطور اسٹاف رپورٹر، سنیما ڈیسک انچارج، مہاراشٹر ڈیسک انچارج کی حیثیت سے کام کیا۔ انھوں نے ایناڈو ممبئی ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی سرپرستی کی۔
فلمی کارنامے
ترمیمعمرجی انورادھا نے درج ذیل فلموں کی کہانیاں اور مکالمے لکھے ہیں:[1]
سال | فلم | |
---|---|---|
2010 | یہ مایہ چیساوے (انگریزی: Ye Maaya Chesave)[2][5] | |
2010 | مارو چرتھرا (انگریزی: Maro Charithra) | |
2011 | گگانام (انگریزی: Gaganam) | |
2011 | 180 | |
2014 | مالینی 22 (انگریزی: Malini 22) | |
2018 | انٹنٹا انامیا (انگریزی: Intinta Annamayya) |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Sunita Chowdhary (12 February 2012)۔ "Writing woes for women"۔ TheHindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2020
- ^ ا ب پ "Umarji Anuradha"۔ Tolly Sites۔ 01 فروری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2020
- ^ ا ب پ ت "Profile of Umarji Anuradha"۔ NetTv4u۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2020
- ↑ "Executive Committee"۔ telugucinewritersassociation.com/۔ 06 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2020
- ↑ "Telugu Movie review - Ye Maya Chesave"۔ Idle Brain۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2020