عمر سیف
عمر سیف (انگریزی: Umar Saif) (پیدائش 1979ء) پاکستانی کمپیوٹر سائنس دان ہیں۔ وہ آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔ان کا نام امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کی طرف سے دنیا کے 35 نوجوان موجدوں میں شامل کیے جانے کی خبر میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی تو سابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے انھیں حکومت پنجاب کے لیے کام کرنے کی پیشکش کی۔ چند ہی برسوں میں انھوں نے صحت، تعلیم، پولیس سمیت درجنوں شعبوں اور سرکاری محکموں میں آئی ٹی کے نفاذ کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 2018ء میں ڈاکٹر عمر سیف کو امریکا بلا کر ان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کاوشوں پر تحسین کی۔ ورلڈ بینک نے ان کے دور میں وضع کیے جانے والے ای ویکس نظام اور سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کو دنیا کے پندرہ عظیم منصوبوں کی گلوبل رپورٹ میں بطور مثال شامل کیا۔ ڈاکٹر عمر سیف کو یونیسکو کی پاکستان کے لیے چیئر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا[1]۔
عمر سیف | |
---|---|
وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی | |
آغاز منصب 20 جنوری 2013 | |
چیئرمین Punjab Information Technology Board | |
مدت منصب نومبر 2011 – 12 نومبر 2018 | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کیمبرج ایچی سن کالج ٹرینٹی کالج، کیمبرج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز |
پیشہ | کمپیوٹر سائنس دان |
ملازمت | میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |