عنایت خان (مؤرخ)
عنایت خان (پیدائش: 1628ء– وفات: 1666ء)مغل مؤرخ تھے جن کو مغل دربار کی طرف سے شاہی مؤرخ کا منصب عطا ہوا تھا۔ عنایت خان کی مشہور تصنیف شاہجہاں نامہ ہے جو مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے عہد کی ایک مکمل تاریخ ہے۔
عنایت خان (مؤرخ) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1628ء آگرہ |
وفات | سنہ 1671ء (42–43 سال) کشمیر |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
کارہائے نمایاں | شاہجہاں نامہ |
درستی - ترمیم |
خاندان
ترمیمعنایت خان کا اصل نام محمد طاہر تھا اور شاعری میں تخلص آشنا تھا۔ عنایت خان کے والد ظفر خان بن خواجہ ابو الحسن تھے۔ ظفر خان مغل شہنشاہ جہانگیر کے عہد میں وزیر کے عہدہ پر فائز تھے۔ مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے عہدِ حکومت میں انھیں ایک بار کابل کا صوبیدار بنا کر بھیجا گیا تھا اور بعد ازاں کشمیر کا صوبیدار مقرر کر دیا گیا۔ مغل حکومت کے تبت سے خوشگوار تعلقات قائم کرنے میں ظفر خان کا نمایاں ہاتھ تھا۔ شاہ جہاں نے بعد میں انھیں ٹھٹہ کا صوبیدار مقرر کیا۔ ظفر خان بہترین فارسی شاعر بھی تھے۔ عنایت خان کے دادا سیف خان آگرہ کے مغل صوبیدار تھے اور جب 1641ء میں شاہ شجاع (مغل شہزادہ) کو کو بنگال کی عملداری و صوبیداری تفویض کی گئی تو سیف خان کو شہزادہ شجاع کی بنگال میں آمد سے قبل روانہ کر دیا گیا تھا تاکہ وہ وہاں جاکر انتظامات کو درست کرسکیں۔
پیدائش و منصب داری
ترمیمعنایت خان کی پیدائش اُسی سال ہوئی جس سال مغل شہنشاہ شاہ جہاں برسر تخت آیا۔ اِس لحاظ سے عنایت خان کا سال پیدائش 1037ھ/ 1628ء معلوم ہوتا ہے۔ 7 سال کی عمر میں عنایت خان کو سرکاری منصب کی سپردگی کے بعد کشمیر بھیج دیا گیا تاکہ وہ وہاں اپنے والد ظفر خان کی معیت میں بہتر پرورش پاسکیں۔ کشمیر میں عنایت خان کو داروغہ کا منصب عطا ہوا۔ بعد ازاں کشمیر کے شاہی کتب خانہ کی نگہبانی بھی عنایت خان کے سپرد کردی گئی۔
زندگی کے آخری سال
ترمیمعنایت خان نے بہترین انشاء پردازی وراثت میں پائی۔ آداب و رہن سہن کے بہترین اُصولوں سے واقف تھے جن کا اُن کی تاریخ سے بھی معلوم ہوتا ہے۔ عنایت خان شہنشاہ شاہ جہاں کے قریبی دوستوں اور اقرباء میں شمار کیے جاتے تھے۔ اواخر عمر میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کی معزولی کے عینی شاہد تھے اور شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی حکومت کے ابتدائی سالوں کے بھی عینی شاہد تھے۔ اورنگزیب عالمگیر کے عہد میں شاہی مناصب سے رخصتی چاہی اور کشمیر میں اقامت اختیار کی۔1081ھ/ 1671ء میں کشمیر میں وفات پائی۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہنری مئیرز ایلیٹ: شاہ جہاں، صفحہ 79 تا 81۔ ناشر شیخ مبارک علی اینڈ سنز، مطبوعہ حافظ پریس، لاہور 1875ء۔
بیرونی روابط
ترمیم- "Shah Jahan-nama of Inayat Khan"۔ انٹرنیٹ آرکائیو۔ ص 79–128۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-17