عنایت رسول عباسی
عنایت رسول عباسی (پیدائش:1828-وفات:1902) ہندوستان کے ایک ماہر لسانیات عالم جو 1828ء کو مئو ضلع کے قصبہ چریاکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بہترین مقرر و مناظر اور ریاضیات و فلسفہ کے بہترین عالم اور عبرانی اور دیگر قدیم زبانوں مثلا کلدانی، زند وغیرہ سے واقف تھے۔
عنایت رسول عباسی کی سب سے مشہور تصنیف بشری ہے جس میں انھوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دیگر آسمانی صحائف میں موجود پیشین گوئیاں بیان کی ہیں اور ان پر تحقیقی کام کیا ہے۔
عنایت رسول عباسی چریاکوٹی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1828ء بمطابق 1244ھ چریاکوٹ |
وفات | 1902ء بمطابق 1320ھ چریاکوٹ |
شہریت | بھارتی |
مذہب | اسلام |
مکتب فکر | سنی |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہرِ لسانیات |
درستی - ترمیم |