عنق

العنق اس کے معنی گردن ہیں جس کی جمع اعناق ہے ۔ قرآن میں ہے : وَكُلَّ إِنسانٍ أَلْزَمْناهُ طائِرَهُ فِي عُنُقِهِ [ الإسراء/اور ہم نے پر انسان کے

العنق اس کے معنی گردن ہیں جس کی جمع اعناق ہے ۔
قرآن میں ہے : وَكُلَّ إِنسانٍ أَلْزَمْناهُ طائِرَهُ فِي عُنُقِهِ [ الإسراء/اور ہم نے پر انسان کے اعمال کو ( یہ صورت کتاب ) اس کے گلے میں لٹکا دیا ہے ۔[1]

وسیع مفہوم

ترمیم

گلا، گردن؛ جسم کا وہ حصہ جو سر اور دھڑ کو ملاتا ہے؛ پوشاک کا وہ حصہ جو گردن کو لپیٹتا یا اس تک پہنچتا ہو؛ دوڑ میں پیمانے کے طور پر گھوڑے یا کسی دوسرے جانور کی گردن کی لمبائی؛ کوئی بھی تنگ جوڑ یا حصہ جس سے کسی جانور کی گردن کا تصّور پیدا ہو؛ زمین کا لمبوترا خاکنائے یا زمین کی تنگ پٹّی جو کسی راس میں پانی کے دو بڑے قطعات کو ملائے؛ بوتل یا ایسی ہی کسی اور چیز کا تنگ حصہ؛ گٹار یا ستار کا لمبا پتلا حصہ جو دھڑ سے سر تک ہو۔ (ارضیات) لاوے کا جما ہوا ٹکڑا۔ (طباعت) ٹائپ کے چہرے اور کندھے کا درمیانی حصہ۔ (فنِ تعمیر) لاٹ کا سب سے نِچلا حصہ جو ستون کے بالائی حصہ پر واقع ہوتا ہے۔ (تشریح الاعضا) ہڈی یا عُضو کا بھِنچا ہوا حصہ۔ (دندان سازی) دانت کے بالائی حصے اور جڑ کا درمیانی حصہ۔ (فعل متعدی) گردن یا گلاگھونٹنا۔ (فعل لازم) (عوامی) سینے سے لگانا یا پیار کرنا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مفردات القرآن امام راغب اصفہانی
  2. آن لائن قومی انگریزی اُردو لُغت، ادارۂ فروغِ قومی زبان اسلام آباد پاکستان