غازی اللہ دتہ
(غازی اللہ دتّہ شہید سے رجوع مکرر)
غازی اللہ دتہ شہید کشمیری خاندان کا ایک مسلمان جو گجرات کے علاقے کنجاہ میں رہتا تھا۔ اس نے ایک سکھ تھانیدار کو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے متعلق گستاخی کے الزام مین قتل کر دیا تھا۔
واقعہ
ترمیم1938ء 1357ھ میں کنجاہ کے ایک سکھ تھانیدار نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں اسلامی نکتہ نظر سے گستاخانہ کلمات کہے اللہ دتہ نے غیرت ایمانی اور آقائے دو جہاں کی محبت میں اسے کلہاڑی سے وار کر کے اس کا کام تمام کر دیا اس کی سزا میں وہ پھانسی کے سزاوار ٹھہرے اور جنت الخلد ٹھکانہ ہوا ۔
مزار
ترمیم1357ھ 1938ء میں کنجاہ سے شمال مشرق کی جانب انھیں دفن کیا گیا جہاں ان کی قبر پر مزار تعمیر کرایا گیا اور ساتھ ایک مسجد بھی تعمیر کی گئی جو ’’مسجد غازی صاحب‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ خفتگان خاک گجرات،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،صفحہ 40،سلیچ پبلیکیشنز گجرات