غیر مرئی انسان (The Invisible Man) مشہور مصنف ایچ جی ویلز کا ایک مشہور سائنسی ناول ہے۔ اس میں ایک کیمسٹری کے سائنس دان کا ذکر ہے جو ہر وقت تجربات میں مصروف رہتا ہے۔ گریفن اپنی کلاس کا ایک ذہین ترین طالب علم ہے۔ بہت سے تجربات کے بعد وہ اپنے اس نظریے کو عملی شکل پہنانے میں کامیاب ہو جاتا ہے کہ کسی انسان کے Reflex Index کو اس حد تک کم کر دیا جائے کہووہ ہوا کہ انڈیکس کے بالکل برابر ہو جائے تو وہ نظروں سے اوجھل ہو سکتا ہے۔
گریفن اپنے تجربے میں کامیاب ہو کر اپنے فطین لیکن مجرمانہ ذہن کی بدولت شہر میں فساد پھیلا دیتا ہے۔ عام انسانوں کی نظروں سے اوجھل ہونے کے بعد اسے اور کئی قسم کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جو اس نے اس سے پہلے سوچے بھی نہ تھے۔ آخر کار وہ اپنے ایک دیرینہ ہم جماعت کے پاس ایک مشکل وقت میں پناہ لینے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔ لیکن ڈاکٹر کیمپ دوستی کا خیال کیے بغیر اس کی کمزوریوں کی نشان دہی کر کے قانون کی مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں غیبی انسان مر جاتا ہے۔
مصنف نے اس ناول کو 1897ء میں لکھا۔ 1990ء کی دہائی میں یہ ناول قسط وار بچوں کے ماہانہ رسالہ تعلیم و تربیت میں چھپتا رہا۔