فائزہ ظفر

پاکستانی اسکوائش کھلاڑی

فائزہ ظفر (پیدائش 4 مارچ 1996ء سیالکوٹ) ایک پاکستانی خاتون پیشہ ور اسکوائش کھلاڑی ہے۔[3] نومبر 2018ء میں پی ایس اے کی عالمی اسکوائش درجہ بندی میں وہ 78 درجے پر تھیں، جو ان کی اب تک کی سب سے بڑی درجہ بندی ہے۔ جب کہ اس وقت نومبر 2020ء کے مطابق ان کی درجہ بندی 109 ہے۔[4] ان کی چھوٹی بہن مدینہ ظفر اسکواش کی ساتھی کھلاڑی ہیں جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے کھیلتی ہیں۔[5]

فائزہ ظفر
شخصی معلومات
پیدائش 4 مارچ 1996ء (28 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیالکوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لاہور پاکستان
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 158 سینٹی میٹر[1]
وزن 65کلوگرام
استعمال ہاتھ دائیں ہاتھ سے
بہن/بھائی
عملی زندگی
سبکدوش؟ فعال
پیشہ اسکواش کھلاڑی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل اسکوائش [2]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعلیٰ ترین درجہ نمبر 78

کھیل

ترمیم

مدینہ ظفر و فائزہ ظفر کے ایک مشترکہ انٹرویو میں ان دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے بچپن ہی سے اسکوائش شروع کر دی تھی، اس کی وجہ جہانگیر خان تھے، جن سے ایک ملاقات کے بعد فائزہ ظفر کے والد نے اپنی بیٹیوں کو اسکوائش کی طرف مائل کیا۔ فائزہ ظفر کو اپنی بہن کے ہمراہ 2018ء دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا تھا جہاں ان دونوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلی بار حصہ لیا تھا۔[6][7] فائزہ کی شراکت میں مدینہ ظفر نے خواتین ڈبل مقابلے میں 2018ء دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لیا اور گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیئں۔[8]

فائزہ ظفر نے 2018ء پی ایس اے عالمی دورہ کے حصے پی ایس ایف پاکستان اسکوائش سرکٹ کے فائنل میں اپنی بہن مدینہ ظفر سے شکست کھائی۔[9][10]

2017ء میں فائزہ نے فائنل میں پاکستان کی نمبر ایک کھلاڑی سعدیہ گل کو دو کے مقابلے سے تین سیٹ سے ہرا کر، پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں آٹھویں آئی سی ایم ایس قومی خواتین سکواش چیمپین شپ جیتی۔[11] 2019ء میں نیپال میں جنوب ایشیائی کھیلوں میں اسکوائش کے ٹیم مقابلوں میں چاندی کا اور سنگل مقابلوں مین کانسی کا تمغا جیتا۔ مارچ 2020ء میں سندھ رینجرز جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے سندھ اوپن اسکواش چیمپئن شپ سرکٹ تھری کے ویمنز ایونٹ کے فائنل میں فائزہ ظفر نے آمنہ فیاض کو کسی مزاحمت کے بغیر تین، صفر سے مات دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔[12] اکتوبر2020ء میں پاکستان آرمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے، فائزہ ظفر نے اپنی بہن مدینہ ظفر کو شکست دے کر قومی وویمن سکواش چمپئن شپ جیتی۔[13]

فائزہ ظفر اس وقت پاکستان کی اپنی اسکوائش درجہ بندی میں 25ویں درجے پر ہیں، جب کہ یہ پاکستان فوج سے ایک معاہدے کے تحت، فوج کی اسکوائش ٹیم کا حصہ ہیں۔ اور ملکی سطح پر ہونے والے اسکوائش مقابلوں میں فوجی ٹیم کی نماہندگی کرتی ہیں۔

ان کی دیگر وہ بہنوں میں، بڑی بہن پاکستان قومی کرکٹ ٹیم میں اور چھوٹی بہن بھی اسکوائش کھیلتی ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://psaworldtour.com/players/view/10507/faiza-zafar
  2. ^ ا ب اسکوائش انفو کھلاڑی آئی ڈی: https://www.squashinfo.com/player/9593 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2022
  3. "PSA World Tour Rankings – The Professional Squash Association"۔ psaworldtour.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2020 
  4. "Squash Info – Faiza Zafar"۔ www.squashinfo.com 
  5. Squash Info۔ "Squash Info | Madina Zafar | Squash"۔ www.squashinfo.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  6. "Squash | Athlete Profile: Madina ZAFAR – Gold Coast 2018 Commonwealth Games"۔ results.gc2018.com (بزبان انگریزی)۔ 16 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  7. "Pak teams capable of finishing on podium: PSF secretary"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2018-03-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  8. "Squash | Event Schedule Women's Doubles – Gold Coast 2018 Commonwealth Games"۔ results.gc2018.com (بزبان انگریزی)۔ 14 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  9. "Squash Info | Women's Pakistan Circuit No1 2018 | Squash"۔ www.squashinfo.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  10. "Tournaments – Professional Squash Association"۔ psaworldtour.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2018 
  11. https://www.suchtv.pk/urdu/sports/item/44681-faiza-zafar-wins-8th-national-women-squash-championship.html
  12. https://dunya.com.pk/index.php/sports/2020-03-11/1608659
  13. https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-10-05/news-2612895.html

بیرونی روابط

ترمیم