فاتحہ 1:1
(فاتحهٔ 1:1 سے رجوع مکرر)
یہ مضمون، منصوبہ قرآن آیت بہ آیت کے تحت لکھا گیا ہے۔ یہ نمونۂ مضمون نہیں ہے۔ اس کی پیروی نہیں کی جا سکتی، اس منصوبہ کی تفصیلات اور مضمون کے مواد کی ترتیب و مآخذ ابھی طے کرنا باقی ہیں۔ اس لئے اس مضمون کو اس وقت معیاری انداز قرار نہیں دیا جارہا |
یکرمزی عربی متن
اردو رسم الخط
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۙ﴿1﴾
عثمانی رسم الخط
ٱلْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ﴿١﴾
بغیر اعراب
الحمد للـه رب العالمين ﴿١﴾
اعداد و شمار
مذکورہ آیت کے حروف اور الفاظ کی کل تعداد = 18، 4
پارہ کے شروع سے لے کر اس آیت کے اختتام تک کے حروف اور الفاظ کی تعداد۔ = 18، 4
سورہ کے شروع سے لے کر اس آیت کے اختتام تک کے حروف اور الفاظ کی تعداد = 18، 4
قرآن کریم کے شروع سے لے کر اس آیت کے اختتام تک کے حروف اور الفاظ کی تعداد = 18، 4
اردو تراجم
- سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا۔ کنز الایمان، امام احمد رضا خان بریلوی
- سب تعریفیں اللہ کے لیے جو مرتبہ کمال تک پہنچانے والا ہے سارے جہانوں کا۔ ضیاء القرآن، پیر محمد کرم شاہ
- سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے۔ عرفان القرآن، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری
- تمام تعریفیں اللہ ہی کے لائق ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ تبیان القرآن، غلام رسول سعیدی
- سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے۔ فتح محمد جالندھری
- سب تعريفيں الله ہی کو لایق ہیں جو مربّی ہیں ہر ہر عالم کے۔ مولوی اشرف علی تھانوی
- تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ تفہیم القرآن، سید ابو الاعلی مودودی
- سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔ احمد علی
- سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ محمد جوناگڑھی
- ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔ محمد حسین نجفی
- ساری تعریف اللہ کے لیے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے۔ ذیشان حیدر جوادی
بیرونی روابط
- کنز الایمان
- ضیاء القرآن ص 0022 (ترجمہ و تفسیر)
- عرفان القرآن
- تبیان القرآن ص 0133 (ترجمہ و تفسیر)
- فتح محمد جالندھری
- مولوی اشرف علی تھانوی
- تفہیم القرآن
- احمد علی
- محمد جوناگڑھی
- محمد حسین نجفی
- علامہ ذیشان حیدر جوادی
عربی نویسات کے بیرونی روابط
- عثمانی رسم الخط کے نویسہ Me_Quran کا ربط
- عثمانی رسم الخط کے نویسہ Arabic Transparent کا ربط
- اردو رسم الخط کے نویسہ Noorehuda کا ربط
- قرآنی نویسات Unicode_Quran_fonts کے روابط
حوالہ جات