صوفی بزرگ

پیدائش

ترمیم

محمد فاض۔ ولد سید عنایت اللّٰه (کنیت: ابو الفر)آپ کے اجداد میں سید بدیع الدین آغا تھے جو ہمایوں کے زمانے میں بر صغیر پاک و ہند میں تشریف لائے تھے۔ فاضل قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ 1070 ھ بمطابق 1660ء میں نور پور (چک قاضی) تحصیل شکر گڑھ ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

آپ نے ابتدائی تعلیم لاہور کے تعلیمی درس گاہوں سے حاصل کی،عربی فارسی علوم کی تحصیل مولوی عبد الحکیم سیالکوٹی کے نواسہ ابو الحسن فتح محمد اور میاں محمد غوث لاہوری سے کی، مزید تعلیم کے لیے دہلی بھی گئے۔

بیعت

ترمیم

آپ نے بیعت شیخ محمد افضل قادری رحمۃ اللہ علیہ کے دستِ حق پر کی۔

سیرت و خصائص

ترمیم

شیخ محمد فاضل قادری مجددی بٹالوی پنجاب کے علمائے اجلہ اور فضلائے کبری میں سے شریعت و طریقت میں ایسا قدم راسخ رکھتے تھے کہ کسی علمائے عہد اور مشائخ ِ وقت کو آپ کے قول و فعل پر جائے نکتہ چینی نہ تھی۔ تمام عمر تدریس اور تعلیمِ طالبانِ علم اور حق میں بسر کی۔ اور ہزارہا خلقت آپ کے وسیلے سے کمالاتِ ظاہری و باطنی کو پہنچی۔ جب آپ بٹالہ میں خانقاہ کی عمارت بنواتے تھے تو آپ کے پاس کچھ نقد موجود نہ تھا پس آپ معماروں و مزدوروں کو اجرت ہر روز خزانۂ غیب سے دیتے تھے۔

وفات

ترمیم

آپ کی وفات 14 ذو الحجہ 1151ھ/ بمطابق 24 مارچ 1739ء میں ہوئی۔ آپ کا مزار قصبۂ بٹالہ میں زیارت گاہِ عام ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

ماخذ و مراجع: حدائق الحنفیہ، تذکرۂ مشائخِ قادریہ۔