پیر فتح محمد بھورویمیاں جنگ باز بانی بھور شریف کے بیٹے اور بھور شریف کے سجادہ نشین تھے ۔

ولادت ترمیم

فتح محمد بھوروی1828ء میں بھور شریف میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد جو ایک درویش صفت آدمی تھے سے حاصل کی۔

بیعت و خلافت ترمیم

آپ کے والد محترم آپ کو بکھرا شریف میاں غلام قادری کی خدمت میں لے گئے لیکن انھوں نے آپ کو مولانا جان محمد نقشبندی مجددی میبلووی کی خدمت میں بھیج دیا چنانچہ آپ حضرت میبلووی کی خدمت میں میبل شریف حاضر ہوئے اور نسبت نقشبندیہ مجددیہ حاصل کی۔ پھر انھیں اپنے پیرومرشد محمد رضا زکوڑی کے جانشین حضرت محمد حسن زکوڑی کے پاس بھیجا جنھوں نے خلافت عطا کی اس کے علاوہ آپؒ نے سائیں توکل شاہ انبالوی اور خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف اور دیگر بہت سے بزرگان سے فیض پایا

دنیاوی علوم کا حصول ترمیم

آپ نے فلسفہ منطق کے علاوہ فن طب،ریاضی،ہندسہ،تاریخ میں بھی مہارت حاصل کی۔ آپ نے مولانا قاضی نور کمال ہاشمی سے اکتساب فرماہا اور سند فضیلت حاصل کی۔ آپؒ فقہ،حدیث اور تفسیر کے بھی ماہر تھے۔

وفات ترمیم

آپ 29صفر 1328ھ بمطابق 31 دسمبر 1948ء بروز جمتہ المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انکا مزار شریف آستانہ عالیہ بھور شریف میں واقع ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Aastana Aalia Bhor Sharif"۔ 29 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2017