فرخندہ امجد
فرخندہ امجد علی وڑائچ ایک پاکستانی خاتون سیاست دان تھیں جو 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن رہی تھیں۔ 2007ء میں عدالت نے امجد علی وڑائچ کو جعلی ڈگری رکھنے پر اسمبلی کی رُکنیت معطل کرکے 10 سال الیکشن لڑنے پر پابندی کی سزا سنائی تھی۔
فرخندہ امجد | |
---|---|
قومی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
مدت منصب 2008 – 2013 | |
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
پس منظر
ترمیمایک عدالتی فیصلے کے بعد فرخندہ کے شوہر امجد علی وڑائچ کے بھائی خالد علی وڑائج نے عام انتخابات 2008ء میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی، تاہم امجد علی نے ان کی بجائے قومی اسمبلی کی نشست پر اپنی اہلیہ فرخندہ اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر اپنے بھائی بلال وڑائچ سے انتخابات لڑوایا۔ان کی اہلیہ فرخندہ امجد وڑائچ 2008ء میں رکن اسمبلی منتخب ہوئیں،[1]
سیاسی کیریئر
ترمیموہ 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے-92 (ٹوبہ ٹیک سنگھ-I) سے آزاد امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑیں لیکن ناکام رہیں۔ انھوں نے 205 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (جے) کے امیدوار امجد علی وڑائچ سے نشست ہار گئیں۔ اسی الیکشن میں وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی -84 (ٹوبہ ٹیک سنگھ-I) سے آزاد امیدوار کے طور پر لڑیں لیکن ناکام رہیں۔ انھیں 83 ووٹ ملے اور وہ بلال اصغر وڑائچ سے سیٹ ہار گئیں۔ [2] وہ 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 92 (ٹوبہ ٹیک سنگھ-I) سے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ انھوں نے 69,827 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے امیدوار حمزہ کو شکست دی۔ [3] وہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان نیشنل مسلم لیگ کی امیدوار کے طور پر حلقہ این اے-79 (فیصل آباد-5) سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑیں لیکن ناکام رہیں۔ انھوں نے 11,549 ووٹ حاصل کیے اور چوہدری شہباز بابر سے نشست ہار گئیں۔ اسی الیکشن میں وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی-59 (فیصل آباد-9) سے پی این ایم ایل کی امیدوار کے طور پر لڑیں لیکن ناکام رہیں۔ انھوں نے 3,230 ووٹ حاصل کیے اور عارف محمود گل سے نشست ہار گئیں۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://ur.wikipedia.org/wiki/%DA%86%D9%88%DB%81%D8%AF%D8%B1%DB%8C_%D8%A7%D9%85%D8%AC%D8%AF_%D8%B9%D9%84%DB%8C_%D9%88%DA%91%D8%A7%D8%A6%DA%86
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 مئی 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2018