فرخندہ زہرا نادری
فرخندہ زہرا نادری (انگریزی: Farkhunda Zahra Naderi) (ولادت: 19 اپریل 1981ء) افغانستان سے تعلق رکھنے والی سیاست دان ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے امور میں صدر اشرف غنی کی سینئر مشیر ہیں۔ فرخندہ زہرا کو دسمبر 2016ء میں جاری ہونے والے صدارتی فرمان کے مطابق اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔[1]
فرخندہ زہرا نادری | |
---|---|
صدر محمد اشرف غنی کی سینئر مشیر | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 اپریل 1981 (42 سال) کابل |
رہائش | تایمنی، کابل، افغانستان |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
Religion | اسلام (اسماعیلی) |
Awards | این امن اعزاز 2012 |
اعزازات | |
این-پیس ایوارڈز (2012) |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی اور تعلیمترميم
فرخندہ زہرا نادری 19 اپریل 1981ء کو پیدا ہوئی تھیں۔[2] وہ سید منصور نادری کی بیٹی ہیں، جو افغان بغلان اسماعیلی کے رہنما ہیں۔[3]
فرخندہ زہرا نادری نے بغلان اور کابل صوبوں کے پرائمری اور سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور 2001ء میں لندن کے ہیعرو میں واقع ہیعرو کالج سے اپنی ڈگری حاصل کی۔[4] انہوں نے تاشقند میں واقع ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 2007ء میں اسی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔[5]
ایوارڈترميم
نادری کو یو این ڈی پی نے 2012ء کے این امن اعزاز کے لئے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ الیکٹرانک ووٹنگ نظام کے ذریعے جیتا۔[6] 2013ء کا این امن اعزاز افغان پارلیمن کی ایک اور خاتون رکن مسعودہ کروخی نے جیتا تھا، جن کو فرخندہ زہرا نے نامزد کیا تھا۔[7]
حوالہ جاتترميم
- ↑ "FZN Appointed as president's senior advisor to UN affairs".[مردہ ربط]
- ↑ "Her Date of Birth". 03 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021.
- ↑ "Family Background".
- ↑ "Education-School". 03 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021.
- ↑ "Education-University". 03 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021.
- ↑ "FZN won 2012 N-Peace award". 03 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 30 مارچ 2021.
- ↑ "2013 N-Peace Award".