فش بال یا مچھلی کی گیندیں ،مچھلی کے پیسٹ سے بنتی ہیں جنہیں پھر ابال کر یاتیل میں تلا جاتا ہے۔مچھلی کے کیک کی طرح، فش بالز اکثر مچھلی کے گوشت، ، نمک اور آمیزے کو جوڑنے والی اجزاء جیسے آٹا، مکئی یا آلو کے نشاستہ سے بنائے جاتے ہیں۔ [1] [2]

فش بالز مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں  بہت مقبول ہیں۔ اسے اکثر ناشتے کے طور پر کھایا جاتا ہے یا سوپ یا ہاٹ پاٹ ڈشز میں شامل کیا جاتا ہے۔ انھیں عام طور پر چینی کھانوں سے منسوب کیا جاتا ہے اور فش بال انڈسٹری کو زیادہ تر چینی نسل کے لوگ چلاتے ہیں۔ یورپی ممالک کی بھی اپنی تبدیلی ہے۔

پیداوار

ترمیم

فش بالز کی دو قسمیں ہیں، ہر ایک اپنی ساخت، پیداوار کے طریقہ کار اور پیداوار کے بنیادی  اصول علاقوں کے اعتبار سے مختلف ہے

ایشیا

ترمیم

اجزاء اور طریقے ممالک کے درمیان یکساں ہیں، لچک، رنگ اور ذائقے کے لحاظ سے فرق کو نوٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہانگ کانگ اور فلپائن میں فش بالز  مالے اور سنگاپوری ہم منصبوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط، گہرے اور مچھلی کا ذائقہ اور خوشبو زیادہ رکھتی ہیں تائیوان کے فش بالز زیادہ  پھولے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ سوپ یا چٹنی بھگو سکیں۔

عام طور پر مچھلیوں کو کاٹ دیا جاتا ہے یا موٹے پیس لیا جاتا ہے پھر اس میں شامل نمک اور پسی ہوئی برف کے ساتھ بہت دیر تک ملایا جاتا ہے جب تک کہ ہموار ساخت حاصل نہ ہوجائے۔ دیگر اجزاء شامل کیے جاتے ہیں، جیسے چینی، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ، ٹرانسگلوٹامینیز یا نشاستہ اور پھر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پانی شامل کیا جاتا ہے کہ بالز  "نرم ساخت"  کی ہو۔ "Q" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

تجارتی پیداوار کے لیے  فش بالز  کو ایکسٹروڈنگ مشین کے ذریعے شکل دی جاتی ہے

یورپ

ترمیم

اسکینڈینیوین فش بالز مکمل طور پر خالص مچھلی، دودھ اور آلو کے آٹے (یا آلو کے نشاستہ) سے بنی ہوتی ہیں اور ان کی شکل بغیر کسی اضافی پروسیسنگ کے ہوتی ہے، جس سے ایک نرم بناوٹ والا کھانا تیار ہوتا ہے۔ اس قسم کی فش بالز عام طور پر دھاتی کین یا شفاف پلاسٹک کے کنٹینرز میں آتی ہے جس میں اسٹاک یا نمکین پانی ہوتا ہے اور اس کے لیے کیننگ سے پہلے ایک مقررہ مدت کی ضرورت ہوتی ہ ے ہ

شیلف لائف  

ترمیم

پروسیسنگ کی مقدار اور اضافی اشیاء کی شمولیت کی بنیاد پر ان کی شیلف لائف مختلف ہوتی ہے۔ بغیر پکی فش بالزکی  شیلف لائف 4 سے 5 دن ہوتی ہے جب اسے 5 ° C پر رکھا جاتا ہے ایک تلی ہوئی، میرینیٹ شدہ فش بالز ±4 °C پر 135 دن تک چل سکتی ہے۔



ہانگ کانگ کے چیونگ چاؤ میں ایک مقامی فش بال اسٹور

حوالہ جات

ترمیم
  1. Commodity Classifications Under the Harmonized System (انگریزی میں). Department of the Treasury, U.S. Customs Service. 1990. p. 194.
  2. IFIS Dictionary of Food Science and Technology (انگریزی میں). John Wiley & Sons. 18 مئی 2009. p. 166. ISBN:978-1-4051-8740-4.