نرسنگوں کی عید
نرسنگوں کی عید، اس کو نئے چاند کی عید بھی کہتے ہیں، مسیحی کاتھولک اس کو نوروز کہتے ہیں۔ عبرانی میں روش ھاشاناہ (عبرانی: ראש השנה ؛ لغوی معنی: رأس السنہ، سال کا سر یا شروع) یہودی کلینڈر میں نئے سال کا تہوار ہے جو یہودی ماہ تشری کا پہلا دن ہے ـ اس دن صبح سے شام تک "نرسنگے" پھونکے جاتے ہیں اور یہودی شریعت پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔[1]
یہودیت | |
عقائد
خدا (اسمائے خدا) • دس احکام • برگزیدہ قوم • انبیا • مسیح • بنیادی عقائد تاریخ یہودیت
خط زمانی • خروج • مملکت کا زمانہ • زمانہ اسیری • مرگ انبوہ • اسرائیل مؤثر شخصیات
مکاتب فکر
راسخ العقیدہ • اصلاحی • رجعت پسند • قرائیم • تجدیدی یہودیت • حریدی • انسان دوست • ہیمانوت ثقافت و معاشرہ
تقویم • لسان القدس • ستارہ داؤدی • یہودی شادی • اشکنازی • سفاردی • مزراحی تہوار
مقامات مقدسہ
|
یہ خوشی کا تہوار ہے لیکن اس کے فوراً بعد یوم کفارہ شروع ہو جاتا ہے جس کے اختتام پر یوم کِپور منایا جاتا ہےـ جن کاموں کی مناہی شابات کے دن ہوتی ہیں وہ اس میں بھی منع ہوتی ہیں ـ آنے والے سال کی خوش شگونی کے لیے روٹی اور پھل کو شہد میں ڈبو کر کھایا جاتا ہےـ[2] شول میں عبادت کے دوران نرسنگہ بجایا جاتا ہے جس سے قوم یہود کی روح کو بیدار کِیا جاتا ہےـ[3]
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ قاموس الکتاب، صفحہ 676
- ↑ Rosh Hashana Encylopedia Britannica. 19 January, 2009
- ↑ Shofar. Encyclopedia Britannica. 19 January, 2009
ویکی ذخائر پر نرسنگوں کی عید سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |