فقہ اصغر
(فقہ الاصغر سے رجوع مکرر)
فقہ اصغر ایسا علم جس میں ظاہری اعضاء کے اعمال پر بحث کی جاتی ہے جیسے نماز، رکوع ،سجود وغیرہ اس علم کے بغیر اعمال درست نہیں ہوتے۔[1] ظاہری اعمال کو درست کرنے کے علم کو عملی فقہ کہا جاتا ہے اس کا دائرہ کاراجتہادی علوم ہیں۔ علوم دو اقسام کے ہیں علم اصول الدین یہ فقہ اکبر کہلاتے ہیں اور علم فروع الدین یہ فقہ اصغر کہلاتے ہیں۔ علم اصول الدین یہ علم العقائد کا علم ہے جس میں اللہ تعالیٰ اس کی اسماء و صفات اور افعال کا علم ہے اسے علم الاکبر اور فقہ الاکبر کہا جاتا ہے۔ جبکہ دوسری فقہ فرائض پر بحث کرتی ہے اس علم میں امر، نہی ،حلال اور حرام پر بحث کی جاتی ہے۔ اسے علم الاصغر اور فقہ الاصغر کہتے ہیں۔
یہ اصطلاح بہت پرانی ہے جبکہ فقہ الاکبر جو امام ابو حنیفہ نے تحریر کی 40،50 صفحات پر مشتمل ہے ،اور اگر فقہ الاصغر کو دیکھیں تو ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ معجم اصطلاحات،سیدریاض حسین شاہ صفحہ 183 ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی