خواجہ فقیر محمد چوراہی فاروقی: بانی آستانہ عالیہ چورہ شریف جنہیں عر ف ِ عام میں باباجی صاحب اور بابا جیو کہا جاتا ہے۔ آپؒ حضرت عمر فاروقؓ کی اولاد میں سے ہیں آپؒ فاروقی ہیں آپؒ سید نہیں ہیں۔

Mosque-Baba-G

ولادت

ترمیم

امام طریقت خواجہ خواجگان بابا جی فقیر محمد کی ولادت باسعادت 1213ھ مطابق 1798ء کو تیزئی شریف علاقہ تیراہ کے مقام پر ہوئی ۔

شجرہ نسب

ترمیم

آپ کا شجرۂ نسب خلیفتہ الرسول امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب سے اس طرح ملتا ہے فقیر محمد چوراہی بن نور محمد تیراہی بن فیض اللہ تیراہی بن قاضی خان محمد تیراہی بن علی ولی محمد بن شیخ سلیمان بن شیخ سلطان بن شیخ الاسلام بن شیخ عبد الرسول بن شیخ عبد الحی بن شیخ محمد بن شیخ حبیب اللہ بن شیخ امام رفیع الدین بن شیخ نصیر الدین بن شیخ سلیمان بن شیخ بویوسف بن شیخ محمد اسحاق بن شیخ عبداللہ بن شیخ قاضی شعیب بن شیخ احمد بن شیخ یوسف بن شیخ شہاب الدین علی المعروف فرخ شاہ کابلی بن شیخ نور الدین بن شیخ نصیر الدین بن شیخ محمود بن شیخ سلیمان بن شیخ محمد مسعود بن شیخ عبداللہ الواعظ الاصغر بن شیخ عبداللہ الواعظ اکبر بن شیخ ابوالفتح بن شیخ اسحاق بن شیخ ابراھیم بن حضرت عبداللہ بن عبداللہ بن حضرت عبداللہؓ بن حضرت عمر فاروقؓ بن خطاب [1][2]

علم ظاہر و باطن

ترمیم

آپ نے علو م ظا ہری و با طنی اپنے وا لد گرا می خواجہ سید محمد فیض اللہ سے حا صل کیے۔ اور ہر چہار سلاسل نقشبندیہ، چشتیہ، سہر وردیہ، قادریہ میں انہی سے بیعت و خلا فت حاصل کی۔ حضرت شا ہ عیسٰی ولی کی نظرخا ص اور توجہ کی بر کت سے آپ کو علم لدّنی سے وا فر حصہ عطا فرما یا گیا تھا۔ اور ایسا شرح صدر ہو ا تھاکہ آپ دقیق سے دقیق مسائل کو شرح و بسط سے سائل کی تشفی فر ما دیا کر تے تھے۔ اور جس طا لب کیطر ف تو جہ خصو صی فر ما دیا کر تے تھے۔ قلیل عرصہ میں ہی اسے درجۂ کما ل تک پہنچا دیا کر تے تھے۔ آپ کی ذات با برکا ت سے عرب و عجم و دیگر مما لک میں نو ر اسلا م پھیلا۔ اس قدر کثرت سے خلق خدا آپ کی ذا ت اقدس اور آپ کے خلفا ء اور سلسلہ سے فیض یا ب ہو ئی۔ کہ اما م ربا نی مجدد الف ثا نی کے بعد کے عرصہ میں اس کی نظیر نہیں مل سکتی۔ پا ک و ہند، عرب، یورپ جہا ں بھی جا ئیں آپ کو سلسلہ ٔ مجددیہ کے اس عظیم نور کی کر ن ضرور نظر آئے گی۔

مجددی تعلیمات

ترمیم

تعلیما ت مجددیہ کے مطا بق آپ کی طبیعت ابتدا ئی زمانہ ہی سے اتباع سنت کی طر ف مائل تھی۔ چنانچہ آپ اپنے معمولا ت زندگی میں چھو ٹی چھوٹی با توں میں اتبا عِ سنت کا بہت لحا ظ فر ما تے تھے۔ حقہ نو شی سے آپ کو سخت نفرت تھی اس سے مریدین کو منع فر ما تے تھے۔ یہا ں تک کہ کسی حقہ نو ش کو ختم خو اجگان میں بھی شرکت کی اجا زت نہ تھی۔ آپ نے نہا یت سادہ طبیعت پائی تھی آپ نے تقریباً اَسی سال تک تیزئی شریف میں قیا م فر ما یا لیکن اس دوران میں آپ نے معمولی سے مکا ن میں ہی رہائش رکھنا پسند فر مایا۔ اسی طرح مہما نو ں کے لیے بھی ایک سا دہ سا مہمان خانہ تعمیر کر وایا۔ آپ کھا نے پینے میں بالکل تکلف نہ فر ماتے تھے۔ دعوت میں ہمیشہ ہی سا دگی کی تلقین فرماتے۔ جو ملتا کھا لیتے، جو ملتا پہن لیتے البتہ اپنے مہمان کی ہر ممکن بہتر میزبانی و عزت افزئی کی کوشش فر ماتے کسی کو ہر گز حقیر خیال نہ فر ماتے۔

چورہ شریف آمد

ترمیم

یا رانِ سلسلہ کی خواہش تھی کہ ان کا مسکن اگر علا قہ پنجاب ہو جا ئے تو نہ صرف یہ کہ ہم متوسلین کے لیے سکو ن کا با عث ہو گا۔ بلکہ پنجا ب کیا پو را ہندوستان آ پ کے فیض سے فیض یا ب ہوگا۔ آپ نے کچھ عرصہ تک تو اس کا جواب نہ دیا مگر آخر کا ر احبا ب کی خا طر اپنا مو لد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھو ڑ دیا۔ اور تیزئی شریف سے نقل مکانی کر کے ضلع اٹک کے ایک مقام ’’چورہ‘‘ گا ؤں میں رہائش اختیا ر کر لی آہستہ آہستہ آپ کی اولا د میں سے تین صاحبزا دگان مع اپنی اولاد یہا ں ہی آ کر آ با د ہو گئے۔ صرف ایک صا حبزادے حضرت سید شاہ احمد گل وہا ں پر رہ گئے۔ بعد میں وہ بھی نقل مکا نی کر کے کوہاٹ کے قریب آ گئے۔ چورہ گاؤں جسے اب با با جی صا حب کی نسبت کی وجہ سے چورہ شریف کہتے ہیں چورہ شریف تین چھوٹی چھوٹی بستیوں پر مشتمل ہے۔ ایک ’’چورہ‘‘ جہا ں پر صرف مقا می باشندے آبا د ہیں۔ دوسری ’’ بھورا ما ر‘‘ ہے۔ اور تیسری بستی کو ’’ دربا ر شریف ‘‘ کہتے ہیں۔ یہی دربا ر شریف جنا ب با با جی خوا جہ شاہ سید نو ر محمد کا مسکن رہا ہے۔ اور یہی آپ کا مد فن اور آخری آرام گا ہ ہے۔ جنا ب با با جی صا حب خوا جہ سید نور محمد چو ُراہی نے سب سے پہلے یہا ں ایک مسجد اور ایک مکا ن بنا کر دربار شریف کی بنیا د رکھی تھی۔ جو اب خاصی آبا دی معلو م ہو تی ہے۔ اور اس آبا دی میں تما م با با جی صا حب کی اولاد ہی بستی ہے۔ اس آبادی یعنی دربار شریف کے مشرق کی طر ف ایک کونہ میں حضرت جناب بابا جی خوا جہ سید نور محمد چوراہی کا مزار ایک سادہ مگر پر کشش عما رت میں وا قع ہے۔

و صال

ترمیم

فقیر محمدچوراہی کا وصال تقریباً 100 سال کی عمر میں 29 محرم الحرام یکم جولائی 1315ھ بمطابق 1897ء کو بروز جمعرات ہوا۔ آپکا مزار مقدس ضلع اٹک چورہ شریف کی ذیلی بستی دربار شریف میں مرجع خاص و عام ہے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. جواہرنقشبندیہ: /از علامہ محمد یوسف مجددی :
  2. https://archive.org/details/20200413_20200413_1012/page/n7/mode/1up
  3. جواہر نقشبندیہ