فلم سٹی (انگریزی: Film City) ممبئی، بھارت کے مشرقی گورے گاوں میں واقع سنجے گاندھی نیشنل پارک کے جوار میں فلم اسٹوڈیو کا ایک کامپلیکس ہے۔ اس میں متعدد رکارڈنگ کمرے، باغات، جھیلیں، سنیما ہال اور میدان ہیں جن میں بالی وڈ کی اکثر فلمیں بنتی ہیں۔[1] اسے 1977ء میں حکومت نے فلم کو فروغ دینے کے لیے بنایا تھا۔ [2] وی شانتا رام نے فلم سٹی کا خاکہ تیار کیا تھا۔ اور ان کی زیر نگرانی یہ مکمل ہو سکا۔ [3] 2001ء میں اس کا نام بدل کر دادا صاحب پھالکے نگر رکھ دیا گیا۔ دادا صاحب پھالکے بالی ووڈ کے پہلے پروڈیوسر اور ہدایتکار تھے اور انھیں بھارتی فلم انڈسٹری کا بابا کہا جاتا ہے۔ [4] بالی ووڈ کی تقریباً تمام فلمیں یہاں بنتی ہیں۔ یہاں فلم سازی کے تمام مقامات موجود ہیں جیسے مندر، عدالت، قید خانہ، جھیل، پہاڑ، جھرنا، گاؤں، تفریح گاہ، باغ اور ایک مصنوعی واٹر فال وغیرہ۔

عملہ ترمیم

فلم سٹی میں کل آٹھ فلم سازی کے مقامات ہیں جہاں کل 800 لوگ کام کرتے ہیں۔[5]

حالیہ واقعات ترمیم

سیر ترمیم

2014ء میں مہاراشٹر کے سیر و سیاحت بورڈ نے عوام کی زیارت کے لیے اسے میہا کر دیا۔ اس کا ٹکٹ تقریباً 650 روپئے فی کس ہے۔[6]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Film City Mumbai – Film City of Mumbai, Bombay Filmcity, Filmcity Mumbai India"۔ Mumbai.org.uk۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 ستمبر 2010 
  2. "Dadasaheb Phalke Chitranagari"۔ 04 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2019 
  3. "Indian Film Cities"۔ 31 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2019 
  4. FILM CITY – Amazing Maharashtra
  5. "Mumbai's Film City shut down after five leopard attacks"۔ Hindustan Times۔ 2017-08-02 
  6. "Mumbai's Bollywood Filmcity Studios Open For Public Tours"۔ Wall Street Journal۔ 2014-05-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2018