فیصل ندیم شیخ
فیصل ندیم شیخ پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر ہیں۔ آپ کا تعلق سندھ کے شہر شہداد پور سے ہے۔ فیصل ندیم نے 2018 اور 2024 کے عام انتخابات میں حیدر آباد اور کراچی سے حصہ لیا۔[1] فیصل ندیم نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سندھ میں روزگار سہولت پروگرام متعارف کروایا۔[2] آپ نے سندھ میں سیلاب اور تھرپارکر میں قحط سالی کے دوران رفاہی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "مرکزی مسلم لیگ کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران نے اپنے پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ افسران کو جمع کروا دیئے"۔ روزنامہ پاکستان۔ 31 دسمبر 2024
- ↑ "مرکزی مسلم لیگ کا روزگار سہولت پروگرام کے 7ویں مرحلے کا اعلان"۔ روزنامہ دنیا۔ 31 دسمبر 2024