استاد فیض تونسوی ڈیرہ غازی خان کے ایک قادر الکلام شاعر تھے۔

فیض تونسوی
ادیب
پیدائشی نامفیض اللہ
قلمی نامفیض تونسوی
تخلصتونسوی
ولادت1909ء تونسہ شریف
ابتداڈیرہ غازی خان، پاکستان
وفاتمئی1984ء تونسہ شریف (پنجاب)
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، سرائیکی
تعداد تصانیفچار
معروف تصانیفلوح جہاں
ویب سائٹ/ آفیشل ویب گاہ

ولادت

ترمیم

فیض تونسوی کی ولادت تونسہ شریف میں 1909ء کو مولوی محمد یار کے گھر میں ہوئی۔ گھریلو نام فیض اللہ پایا لیکن ادبی دنیا میں استاد فیض تونسوی کے نا م سے شہرتِ دوام پائی۔

شاعری

ترمیم

فن شعر کی رہنمائی خواجہ سلیمان تونسوی کے پوتے خواجہ محمد زکریا سے لی تھی جو فارسی، عربی زبان و ادب پر مکمل دسترس رکھتے تھے۔ ان کی غزل میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اساتذہ شعرا میں نظر آتی ہیں۔

تصنیف

ترمیم

لوحِ جہاں فیض تونسوی کاسرمایہ حیات ہے جو ان کے بیٹے محمد ضرار فیض نے ان کی وفات کے بعد 1995ء میں شرکت پرنٹنگ پریس لاہور سے چھپوا یا ہے

وفات

ترمیم

استاد فیض تونسوی مئی 1984ء کو وفات پا گئے اور تونسہ شریف میں مدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تذکرہ شعرائے تونسہ شریف حصہ اول صفحہ 35،جسارت خیالی، رنگ ادب پبلیکیشنز کراچی