فیوض القرآن تفسیر ڈاکٹر سید حامد حسن بلگرامی سابق رئیس الجامعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تصنیف ہے

  • اس تفسیر میں ترجمہ قرآن کریم کی خدمت انھوں نے حامد حسن بلگرامی نے سر انجام دی ہے جبکہ تفسیر میں امہات التفاسیر کے علاوہ خصوصی طور پر اپنے پیر ومرشد احمد عبد الصمد فاروقی کے تفسیری افادات جمع کیے ہیں۔
  • مصنف لکھتے ہیں : آج دور حاضر کے ذہن اور اس کے استدلالی مزاج کے پیش نظر قرآنی آیات کے مطالب ایسے پر اثر انداز سے اس طرح پیش کیے جانے کی ضرورت ہے کہ آیات کے مطالب اور مفہوم کے ساتھ، ربط آیات، بیان کا تسلسل، اعجاز بیان کی ندرت اور قرآن کا معجزانہ انداز ہدایت بہ یک وقت نمایاں ہوتا جائے، جو قرآن کی رفعتوں کا بھی ترجمان ہو اور وسعتوں کا بھی اور طالب ہدایت کے ذہن میں وہ خطرے پیدا نہ ہوں، جو تفہیم دین میں حارج ہوتے ہیں تاکہ قرآن پاک کی حقیقی فہم تک ان کی رسائی ہو سکے اور اس کے انوار و برکات سے وہ مستفید اور مستفیض ہوں۔
  • اس ترجمہ کو اردو زبان کے مستند ترجموں اور تفاسیر کے اعلیٰ مآخذ کی بنیادپر ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمہ میں جابجا چھوٹے چھوٹے مختصر، قرآنی مقصود کو نہایت وضاحت سے پیش کرنے والے جملے قوسین میں لکھے گئے ہیں، جگہ جگہ اس کی مختصر اور پر اثر تشریح بھی ہے جو مستند تفاسیر پر مبنی ہے۔
  • اسی طرح ایک آیت اور دوسری آیت کے ربط کو بھی دو آیات کے درمیان واضح کیا گیا ہے۔ ساتھی ہی ہر رکوع کے شروع میں اس کی خصوصی اہمیت اور گذشتہ رکوع سے اس کے ربط کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔
  • ہر سورة کے شروع میں ترتیب قرآن میں اس سورت کی اہمیت کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ایک سورة کا ربط دوسرے سورة سے واضح ہو جائے۔[1]
فیوض القرآن
(اردو میں: فیوض القرآن ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف سید حامد حسن بلگرامی
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ادبی صنف تفسیر قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. تفسیر فیوض القرآن فیروز سنز لاہور 1989