قارا خانی
قراخانیان (قراخانی خانات) یا آل افراسیاب جسے ایلک خانیان (ایلک خانات) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک ترک حکومت تھی جس نے 840ء سے 1211ء تک وسطی ایشیا پر راج کیا۔ قراخانیان اور ایلیک خانیان خاقان کا شاہی لقب اختیار کرتے تھے جو خاندان کے خاتمے تک ترکوں کا سب سے اہم لقب تھا۔
خانات نے وسطی ایشیا میں ما وراء النہرپر فتح حاصل کی اور 999–1211 کے درمیان حکمرانی کی۔ ان کی ما وراء النہر آمد نے وسطی ایشیاء میں [ایرانی]] سے ترک ہونے کی ایک اہم تبدیلی کا اشارہ دیا ، پھر بھی قراخانیوں نے اپنی مقامی ترک ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے آہستہ آہستہ فارس-عرب مسلم ثقافت کو تسلیم کر لیا۔
قراخانی خانات کے دارالحکومتوں میں کاشغر ، بلاساغون ، اؤزگن اور سمرقند شامل تھے۔ 1040 کی دہائی میں ، خانات مشرقی اور مغربی خانات میں تقسیم ہوگیئے۔ گیارہویں صدی کے آخر میں ، وہ سلجوقیوں کے زیر اقتدار آئے ، اس کے بعد بارہویں صدی کے وسط میں قراختانوں نے بھی حملہ کیا۔ مشرقی خانات کا خاتمہ قراختانوں نے 1211 میں کیا۔ مغربی خانات کو خوارزمشاہی خاندان نے 1213 میں ختم کر دیا۔