قاضی عبد النبی کوکب
قاضی عبد النبی کوکب (مئی 1936ء تا 19 جنوری 1978ء) ممتاز سنی عالم دین، کتب خانہ جامعہ پنجاب میں مخطوطات پر نگران اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیاست دان تھے۔ ایم اے اردو اور ایم اے عربی تھے، جامعہ پنجاب اور اورینٹل کالج لاہور میں عربی کے محاضر رہے۔ دائرۃ المعارف الاسلامیہ جامعہ پنجاب کے لیے متعدد تحقیقی مقالات تحریر کیے۔ کئی کتابیں تصنیف کیں۔ جن میں مقالات ویم رضا تین جلدیں آپ کا اہم کام ہے۔ جمعیت علمائے پاکستان کے رسالے جمعیت کے نائب مدیر رہے۔ 1968ء میں پہلی بار یوم رضا کا انعقاد کیا۔ یہ سلسلہ اس وقت پاک و ہند کے علاوہ افریقا، برطانیا و مصر تک پہنچ گیاہے۔ 1978ء میں ایک حادثے میں آپ کی وفات ہوئی۔
قاضی عبد النبی کوکب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1936ء |
تاریخ وفات | سنہ 1978ء (41–42 سال) |
مذہب | اسلام |
مکتب فکر | سنی |
جماعت | جمعیت علمائے پاکستان، نورانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
درس
ترمیمداتا دربار مسجد میں درس دیا کرتے۔ جس میں پڑھا لکھم طبقہ شریک ہوتا۔ ان کا انداز علمی اور تحقیقی تھا۔ محکمہ اوقاف، پاکستان میں ایک غیر مسلم مسعود بھگوان کھدرپوش کی مخالفت سے آپ کو داتا دربار مسجد میں درس دینے سے روک دیا گیا۔ جس کے بعد آپ نے تاجے شاہ کی مسجد میں درس دینے لگے۔[1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ اقبال احمد فاروقی (2007)۔ مجالس علماء۔ لاہور: مکتبہ نبویہ، گنج بخش روڈ۔ صفحہ: 158