خان صاحب قاضی فضل حق ، برصغیر پاک و ہند کے ممتاز ماہر لسانیات، نامور محقق[1]، مؤرخ اور بلند پایہ ادیب ہیں۔ ان کا شمار فارسی، عربی، اردو اور پنجابی زبانوں کے اکابر اساتذہ میں ہوتا ہے ان کا تعلق سرزمینِ گجرات سے تھا۔ اگست 1887ء کو تحصیل گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں حاجی والہ میں قاضی محمد دین کے ہاں پیدا ہوئے[2]۔ ابتدائی تعلیم اپنے بزرگوں سے حاصل کی جو مغلیہ عہد سے امام،استاد،فقیہ،مفتی،خطاط،عارف،طبیب کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے چلے آ رہے ہیں۔ ان کے کتب خانے نایاب فارسی ،عربی،پنجابی، ہندی کتابوں اور قلمی نسخوں سے بھرے ہوئے ہیں۔گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل تھے[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مقالات پروفیسر خانصاحب قاضی فضل حق : فارسی ، اردو اور پنجابی ادب سے متعلق تنقیدی اور تحقیقی مقالات۔ library.aiou.edu.pk۔ ISBN 978-969-35-1851-1 
  2. شیخ عبدالرشید (2020-06-13)۔ "خانصاحب پروفیسر قاضی فضل حق: کوئی کہاں سے تمہارا جواب لائے"۔ ہم سب۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2024 
  3. "گورنمنٹ کالج لاہورسے وابستہ معروف علمی و ادبی شخصیات"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2021-11-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2024