قاضی مار بڑی مسجد
قاضی مار مسجد کبیر بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے شہر مدورائی میں واقع ایک مسجد ہے۔ تیرھویں صدی عیسوی میں یمن سے آئے حضرت قاضی سید تاج الدین نے اس مسجد کی بنیاد ڈالی۔[1] یہ مسجد شہر مدورئی کی پہلی عبادت گاہ ہے۔[2][3] اس مسجد میں 2500 افراد کے لیے گنجائش ہے۔ یہ مسجد پیریار مرکزی بس اسٹینڈ سے 500 میٹر دور ہے اور مدورائی جنکشن ریلوے اسٹیشن سے ایک کلومیٹر فاصلے پر جنوب مشرق میں، [4] نیز مدورائی میناکشی مندر سے 800 میٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
قاضی مار بڑی مسجد، مدورائی | |
---|---|
قاضی مار بڑی مسجد | |
بنیادی معلومات | |
ضلع | مدورائی ضلع |
ریاست | تمل ناڈو |
ملک | بھارت |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مسجد |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | اسلامی |
طرز تعمیر | قدیم فنِ تعمیر |
تفصیلات | |
گنجائش | 2500 |
مدرسہ
ترمیممسجد کے احاطے میں ایک مدرسہ ہے جس کا نام حضرت قاضی سید تاج الدین عربی مدرسہ ہے۔ یہاں تقریباً 120 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ مولوی حافظ سید علیم اللہ باقوی اس مدرسے کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں۔
انتظامیہ
ترمیمقاضی مار بڑی مسجد کے نظم و نسق قاضی سید تاج الدین کے جانشینوں کے زیر نگرانی ہے۔ اس مسجد کے انتظامی مجلس کے ذریعے منتخب 450 کے قریب حقدار ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2015-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-18
- ↑ Shokoohy، Mehrdad (2003)۔ Muslim Architecture of South India: The Sultanate of Ma'bar and the traditions of maritime settlers on the Malabar and Coramandel Coasts (Tamil Nadu, Kerala and Goa)۔ Inter-India Publications۔ ISBN:0-415-30207-2۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-07-18
{{حوالہ کتاب}}
: پیرامیٹر|ref=harv
درست نہیں (معاونت) - ↑ Madurai- Kazimar Big Mosque and Maqbara[مردہ ربط]
- ↑ Kazimar Big Mosque 360 view | Kazimar Big Mosque Top View | Mosque Virtual Tour| 360 view | 360 degree virtual tour | Madurai Kazimar Big Mosque | Kazimar Big Mosque Madurai |...